کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 31
تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ اس کو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے چار غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔‘‘ [متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6404)، ومسلم في الذكر والدعاء (2693).] 53۔حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے دس بار یہ کلمات کہے : ((لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ )) ’’ اللہ کے علاوہ کوئی معبود بر حق نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں ‘ ملک اللہ ہی کا ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ اس کو غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔‘‘ [صحيح: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (125)، وأحمد (18518)، وصحّحه ابن حبان (850).] 54۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ایک دن میں سو بار یہ کلمات کہے : ((سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ )) ’’ پاک ہیں اللہ اور ان کی تعریف ہے۔‘‘ ’’ اس کے گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔‘‘ [متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6405)، ومسلم في الذكر والدعاء (2691).] 55۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں لیکن قول میں وزنی ہیں اور اللہ کو محبوب ہیں : (( سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ ۔))۔ ’’ پاک ہیں اللہ اور ان کی تعریف ہے؛ پاک ہیں اللہ اور ان کی عظمت ہے۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6406)، ومسلم في الذكر والدعاء (2694). 56۔حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( الطُّهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَأُ الْمِيزَانَ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَآَنِ أَوْ تَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۔۔۔۔۔))