کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 30
چیز کا تذکرہ کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ’’ تمہیں اس پر تعجب کیونکر ہوا؟ اللہ کی بارگاہ میں اس مومن سے افضل کوئی نہیں ہے جسے حالت اسلام میں لمبی عمر دی گئی ہو، اس کی تسبیح و تکبیر اور تہلیل کی وجہ سے۔‘‘
[حسن: رواه أحمد (1401).]
باب: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اور اللَّهُ أَکْبَرُ
کہنے کے عمومی فضائل:
51۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس شخص نے ایک دن میں سو بار یہ کلمات کہے :
(( لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ ))
’’ اللہ کے علاوہ کوئی معبود بر حق نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں ‘ ملک اللہ ہی کا ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ اس کو دس غلام (کے آزاد کرنے) کا ثواب ملے گا؛ اور سو نیکی اس کے اعمال میں لکھ دی جاتی ہے اور اس کے سو گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں اور اس دن شام ہونے تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے اور اس سے کوئی آدمی افضل نہ ہوگا، مگر وہ شخص جو اس سے زیادہ بڑھے۔‘‘
[متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6403)، ومسلم في الذكر والدعاء (2691).]
52۔حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جس شخص نے دس بار یہ کلمات کہے :
(( لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ ))
’’ اللہ کے علاوہ کوئی معبود بر حق نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں ‘ ملک اللہ ہی کا ہے اور اسی کی