کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 3
کتاب: تحفۃ المتقین مصنف: محمد عبد اللہ الاعظمی پبلیشر: مکتبہ الامام احمد بن حنبل ترجمہ: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ دراوی عرض مترجم الحمد للّٰہ رب العالمین ؛والعاقبة للمتقین و الصلاة و السلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین ؛ وعلی آلہ و صحبہ اجمعین و من تبعہم باحسان الی یوم الدین؛ وبعد: محترم قارئین کرام ! السلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ ؛  کسی انسان پر اس کے خالق و مالک کے بڑے احسانات میں سے ایک یہ بھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے اپنے دین کی خدمت اور اپنی رضا مندی کا کام لے لیں ۔  زیر نظر کتاب بھی اللہ تعالیٰ کے ان احسانات جلیلہ میں سے ایک ہے؛ جو کہ ہمارے استاذ محترم ؛ جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ الاعظمی؛ المعروف ڈاکٹر ضیاء الرحمن الاعظمی ریٹائرڈ؛ ڈین حدیث کالج ؛ مدینہ یونیورسٹی؛ اور استاد مسجد نبوی کی جہد مسلسل اورمحنت شاقہ کا ثمرہ ہے۔  دراصل یہ کتاب ان کی ایک دوسری بڑی کتاب ’’الجامع الکامل ‘‘ سے ماخوذ ہے۔ جو ہر گھر کی ضرورت کے لیے لکھی گئی ہے ۔کیونکہ اس میں نہ صرف عام مسلمان کی صحیح احادیث سے ثابت مسنون دعاؤوں اور اذکار کی طرف رہنمائی کی گئی ہے بلکہ بہت ساری عام بیماریوں کا علاج طب نبوي سے پیش کیا گیا ہے ؛ اور بعض باطل عقائد کی اصلاح کتاب و سنت کی روشنی میں کی گئی ہے۔  مجھے اللہ تعالیٰ نے پہلے یہ شرف بخشا کہ اس کتاب کا عربی ایڈیشن بھی پاکستان سے شائع کروایا؛ اور اب اللہ کے فضل و کرم اور اس کے احسان سے اردو ترجمہ مکمل ہو چکاہے؛ اسے بھی ہم ہر جگہ سے شائع کروانے کی کوشش کریں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ  یہ کتاب عام لوگوں کا تعلق اللہ تعالیٰ سے بحال کرنے اور دوریوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اور یہ پتہ چلے گا کہ جو لوگ اپنی پریشانیوں اور بیماریوں میں جھوٹے پیر وں فقیروں اور