کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 297
(( اللهم جنبني منكرات الأخلاق والأهواء والأعمال، والأدواء.)) ’’اے اللہ ! مجھے اخلاقی برائیوں سے بچانا؛ اور خواہشات سے اوربرے اعمال اور بیماریوں سے۔‘‘ صحيح: رواه الترمذي (3591)، وصحّحه ابن حبان (960)، والحاكم (1/532). واللفظ للحاكم. 564۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ’’ اللہ تعالیٰ سے نفع بخش علم کا سوال کرو‘ اور بلا فائدہ علم سے اللہ کی پناہ مانگو۔‘‘ [حسن: رواه ابن ماجه (3843)]  565۔حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چار باتوں سے پناہ مانگتے تھے :  (( مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَدُعَائٍ لَا يُسْمَعُ وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ )) ’’اس علم سے کہ جو نفع نہ بخشے اور اس دل سے جو کہ خوف الٰہی نہ کرے اور ایسی دعا سے کہ جس کی قبولیت نہ ہو اور اس نفس سے کہ جو سیر نہ ہو۔‘‘ [صحيح: رواه النسائيّ (5442) وأحمد (6557)، والترمذي (3482). ] 566۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے : (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ قَوْلٍ لَا يُسْمَعُ وَعَمَلٍ لاَ يُرْفَعُ، و قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ)) ’’یا اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ایسی بات سے جو سنی نہ جائے؛ اور ایسے عمل سے جو اٹھایا نہ جائے؛ اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو؛ او رایسے علم سے جو فائدہ نہ دے۔‘‘ صحيح: رواه أحمد (13003)، وصحّحه ابن حبان (83). 567۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ساتھ دعا کیا کرتے تھے : (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ