کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 25
(11): باب : اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ چار کلمات
سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اور اللَّهُ أَکْبَرُ
اللہ تعالیٰ پاک ہیں ؛ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ؛ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ؛ اللہ سب سے بڑا ہے۔
39۔حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کلمات چار ہیں :
(( سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اور اللَّهُ أَکْبَرُ ))
’’اور تجھے اس میں سے کسی بھی کلمہ کو شروع کرنا نقصان نہ دے گا ۔‘‘
[صحيح: رواه مسلم في الآداب (2137)]
40۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ ))
’’کہنا مجھے ہر اس چیز سے محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔‘‘
[ مسلم في الذكر والدعاء (2695)]
41۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ بہترین کلمات چار ہیں ؛ ان میں جس سے بھی شروع کرو گے ؛تمہیں کچھ نقصان نہیں ہوگا:
(( سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اور اللَّهُ أَکْبَرُ ))
[صحيح: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (841)، وصحّحه ابن حبان (836، 1812).]
42۔ بعض صحابہ کرام سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ بہترین کلمات چار ہیں ؛ ان میں جس سے بھی شروع کرو گے ؛تمہیں کچھ نقصان نہیں ہوگا: