کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 21
ہر وقت اسی طرح رہیں جیسے نصیحت و ذکر کرتے وقت ہوتے ہیں تو فرشتے تم سے مصافحہ کریں یہاں تک کہ وہ راستوں میں تم سے سلام کریں ۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في التوبة (2750).] 30۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے عرض کی: جب ہم آپ کی مجلس میں ہوتے ہیں تو آپ ہمیں وعظ و نصیحت کرتے ہیں ۔اور جب ہم آپ کے پاس سے چلے جاتے ہیں تو ہم اپنی بیویوں اور اولاد اور زمین کے معاملات وغیرہ میں مشغول ہو جاتے ہیں ؛اور ایسے ایسے کرتے ہیں ۔ تو آپ نے فرمایا: ’’ وہ ایک ساعت یاد کی ہوتی ہے؛ اگر تمھارا یہی حال رہے تو فرشتے تم سے مصافحہ کریں ۔‘‘ [صحيح: رواه أحمد (12796)، والبخاري في التاريخ الكبير (3/37).] 31۔ حضرت أنس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ ایک روز صبح صبح اصحاب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی خدمت ميں حاضر ہوئے اور عرض کی: یارسول اللہ ! کعبہ کے رب کی قسم ! ہم ہلاک ہوگئے۔ تو آپ نے پوچھا: کیوں کیا ہوا؟ کہنے لگے: نفاق نفاق ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا: کيا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو: (( أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ؟)) ’’کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ۔ وہ وحدہ لاشريک ہے۔ اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں ۔‘‘ عرض کی: کیوں نہیں ؛ضرور ۔ فرمایا: تو پھر وہ نفاق نہیں ہے۔ انہوں نے پھر دوسری بار ویسے ہی عرض کی۔ یارسول اللہ ! کعبہ کے رب کی قسم ! ہم ہلاک ہوگئے۔ تو آپ نے پوچھا: کیوں کیا ہوا؟ کہنے لگے: نفاق نفاق۔ تو آپ نے فرمايا: کيا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو: ((أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ؟ )) ’’ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ۔ وہ وحدہ لاشريک ہے۔ اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم