کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 16
والحاكم (1/491-492).
20۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’لوگ کسی ایسی محفل میں نہیں بیٹھے کہ جس میں نہ انہوں نے اللہ کو یاد کیا‘اور نہ ہی اپنے نبی پر درود بھیجاوہ محفل اُن کے لیے باعث نقصان ہوگی۔ پھر اگر اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے اور اگر چاہے تو انہیں بخش دے۔‘‘
حسن: رواه الترمذي (3380)، وأحمد (10277، 9843، 10422) وابن السني في عمل اليوم والليلة (450)، والحاكم (1/496).
21۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب کوئی قوم کسی مجلس میں جمع ہوتی ہے؛اور پھر وہ اللہ کو یاد کیے بغیر جدا ہو جاتے ہیں ‘اور نہ ہی اپنے نبی پر درود بھیجتے ہیں مگر وہ جیسے مردار گدھے (کی بدبودار لاش) جیسی چیز سے اٹھتے ہیں ۔‘‘
حسن: رواه الطيالسي (1863)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (411).
22۔حضرت عبد الله بن مغفل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب کوئی قوم کسی مجلس جمع میں ہوتی ہے؛اور پھر وہ اللہ کو یاد کیے بغیر جدا ہو جاتے ہیں ‘ تواوربروز قیامت ان کی یہ مجلس اُن کیلئے حسرت کاباعث ہوگی۔‘‘
حسن:رواه الطبراني في الأوسط (3756) والبيهقي في الشعب (530) وأبو يعلى كما في المطالب العالية (3416).
(5): باب:جب مجلس سے اٹھیں تو کيا کہیں
[کفارۂ مجلس کی دُعاء]
23۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی مجلس میں تشریف رکھتے یانماز پڑھتے تو کچھ کلمات کہتے۔ میں نے ان کلمات کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر انسان خیر کے کلمات کہے تو یہ دعاقیامت تک کے لیے ان پر مہر ہو جاتی