کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 12
تک پہنچ جاتے ہیں ۔
آپ نے فرمایا :’’ ان کا رب پوچھتا ہے کہ میرے بندے کیا کر رہے ہیں حالانکہ وہ ان کو فرشتوں سے زیادہ جانتا ہے۔ فرشتے جواب دیتے ہیں : وہ تیری تسبیح و تکبیر اور حمد اور بڑائی بیان کر رہے ہیں ۔‘‘
آپ نے فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟
فرشتے کہتے ہیں : واللہ !انہوں نے آپ کو نہیں دیکھا ہے‘‘
آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اگر وہ مجھے دیکھ لیتے تو کیا کرتے؟
فرشتے کہتے ہیں اگر آپ کو دیکھ لیتے تو آپ کی بہت زیادہ عبادت کرتے اور بہت زیادہ بڑائی بیان کرتے۔‘‘
آپ نے فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : وہ مجھ سے کیا مانگتے تھے؟
فرشتے کہتے ہیں وہ آپ سے جنت مانگ رہے تھے۔
آپ نے فرمایا :’’ اللہ ان سے پوچھتا ہے :کیا انہوں نے جنت دیکھی ہے ؟
فرشتے کہتے ہیں واللہ !انہوں نے جنت نہیں دیکھی؟
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اگر وہ جنت دیکھ لیتے تو کیا کرتے؟
فرشتے کہتے ہیں : ’’ اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو اس کے بہت زیادہ حریص اور بہت زیادہ طالب ہوتے اور اس کی طرف ان کی رغبت بہت زیادہ ہوتی۔‘‘
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :وہ کس چیز سے پناہ مانگ رہے تھے؟
فرشتے کہتے ہیں جہنم سے‘‘
تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : انہوں نے اس کو دیکھا ہے؟
فرشتے جواب دیتے ہیں نہیں ؛واللہ انہوں نے نہیں دیکھا ۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو کیا کرتے؟
فرشتے کہتے ہیں اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو اس سے بہت زیادہ بھاگتے اور بہت زیادہ