کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 80
’’ اور جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے ، اس میں سے خرچ بھی کرو، اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے تو کہے : میرے رب: مجھے کچھ دیر کے لیے مہلت کیوں نہیں دی، کہ میں صدقہ کروں اورنیک لوگوں میں سے ہوجاؤں ۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی اس خواہش کو رد کرتے ہوئے فرمایاہے: ﴿وَلَن يُؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا ۚ وَاللّٰهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ‎﴿١١﴾ (المنافقون:۱۱) ’’ اور جب کسی کا مقررہ وقت آجاتاہے ،پھر اسے اللہ ہر گز مہلت نہیں دیتا، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتے ہیں ۔‘‘ دوسرا مقام :… آخرت میں جب ہر نفس کو اس کے کیے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ، جنتی جنت میں ، اور جہنمی جہنم میں چلے جائیں گے۔اس وقت جہنمی تمنا کرے گااے کاش! اسے دوبارہ دنیا کی زندگی مل جائے ، تاکہ وہ نئے سرے سے نیک اعمال کرسکے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ ۚ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُم مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ ۖ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ ‎﴿٣٧﴾ (فاطر:۳۷) ’’اور وہ لوگ اس میں چلائیں گے کہ ہمارے پروردگار! ہم کو نکال دے،ہم اچھے کام کریں گے خلاف ان کے جوہم کیا کرتے تھے۔(اللہ تعالی کہے گا): کیا ہم نے تم کواتنی عمر نہ دی تھی کہ جس نے سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتاتھا، اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا،سومزہ چکھو، ایسے ظالموں کاکوئی مدد گار نہیں ہے۔‘‘ ۵… مناسبت ِعمل : اسلام نے اپنی بڑی اور اہم عبادات کو دن اور سال کے مختلف حصوں میں تقسیم کردیا ہے ؛پانچوں نمازیں پورے دن اور رات کو شامل ہیں ؛ ان کے اوقات چوبیس گھنٹے کے دورانیہ