کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 397
ملائکہ کی دعا: اللہ تعالیٰ کی معزز و مکرم مخلوق فرشتے اور دیگر مخلوقات بھی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کرتی ہیں ، حدیث میں آتا ہے: ((أَنَّ مَلَکاً فِيْ السَّمَائِ یَدْعُو فِي کُلِّ سَاعَۃٍ اللّٰھُمَّ أَعْطِ کُلَّ مُنْفِقٍ خَلَفاً وَّاعْطِ کُلَّ مُمْسِکٍ تَلَفاً۔)) [1] ’’ایک فرشتہ آسمانوں میں ہر وقت یہ دعا کرتا ہے یااللہ! خرچ کرنیوالے کو بہترین بدلہ عطا فرما دے، اور بخیل یعنی خرچ نہ کرنے والے سے یہ نعمت تلف کر لے۔‘‘ یتیم کی کفالت : وہ بچہ جس سے اللہ تعالیٰ نے باپ کی شفقت کا سایہ چھین لیا ہو وہ یقیناً ہم سب کے پیارو محبت کا مستحق ہوتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَنَا وَکَافِلُ الْیَتِیْمِ فِيْ الْجَنَّۃِ ھَکَذَا، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہٖ السَّبَابَۃِ وَالْوُسْطٰی وَفَرَّجَ بَیْنَھُمَا۔))[2] ’’ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ایسے ہوں گے-یہ فرما کر- آ پ نے اپنی انگشت شہادت اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا، اور ان کے درمیان خلا پیدا کیا۔‘‘ نفسا نفسی اور مادی قدروں کے اس دور میں جب مختلف جگہوں پر مصائب اور مظالم بپاہیں ۔ہزاروں بیوائیں ، اور یتیم بچے رل رہے ہیں ۔ عیسائی اور دیگر لا مذہب ادارے اس موقع سے فائدہ اٹھاکر ان معصوموں کو شکار کررہے ہیں ۔ کئی ایک خود اپنی مجبوری کی وجہ سے ان کی گود میں گررہے ہیں ۔ یہ اللہ کا بڑا کرم ہے کہ بہت ساری مسلم دینی تنظیمیں اور جماعتیں
[1] البخاری باب قولِ اللہِ تعالی { فأما من أعطی واتقی وصدق بِالحسنی فسنیسِرہ لِلیسری… برقم (۱۴۴۲)۔ مسلم باب في المنفق والممسک برقم (۲۳۸۳)۔ [2] البخاری باب فضلِ من یعول یتِیماً برقم (۶۰۰۵)۔