کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 385
’’ لوگوں میں بہترین انسان وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو، اور اس کے اعمال اچھے ہوں ۔‘‘ فرصت کے ان لمحات کو غنیمت جانیے، اور اپنا میزان عمل بھاری کرنے کے لیے عمل کیجیے۔دیکھنا کہیں وقت کھو نہ جائے۔ دولت نے کہا مجھ سے ہے عزتِ جہاں فرمایا ہنر نے میں ہوں عزت کا نشاں عزت بولی غلط ہے دونوں کا بیاں میں بھید ہوں حق کا جو ہے نیکی میں نہاں اس انقلاب زمانہ کے متعلق ایک عرب شاعر کہتا ہے : شَبَابٌ وَّشَیْبٌ وَّافْتِقَارٌ وَّثَرْوَۃٌ فَلِلّٰہِ ہَذِہٖ الدَّہْرُ کَیْفَ تَرَدُّدَا إِذَا أَنْتَ لَمْ تَرْحَلْ بِزَادٍ مِنَ التُّقٰی وَلاَقَیْتَ بَعْدَ الْمَوْتِ مَنْ قَدْ تَزَوَّدَا نَدِمْتَ عَلَی أَنْ لَا تَکُوْنَ کَمِثْلِہٖ وَأَنَّکَ لَمْ تَرْصَدْ لِمَا کَانَ أَرْصَدَا ’’ جوانی اور بڑھاپا، فقیری اور تونگری۔ ارے اللہ کے لیے بتاؤ تو سہی یہ گردشِ زمانہ کیسی ہے ؟ اگر تم تقویٰ کے زادِ سفر کے بغیر کوچ کروگے ، اور موت کے بعد ان لوگوں سے ملاقات ہوئی جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا تھا۔ اس بات پر ندامت ہوگی کہ تو ان جیسا کیوں نہیں ہو سکا۔ اور تو نے اس چیز کے لیے تیاری ہی نہیں کی، جس کے لیے انہوں نے تیاری کی تھی۔‘‘ گناہوں سے اجتناب: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَمَن يَعْصِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا