کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 346
﴿ أَفَرَأَيْتُم مَّا تُمْنُونَ ﴿٥٨﴾ أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ ﴿٥٩﴾ نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ﴿٦٠﴾ عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٦١﴾ وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ﴿٦٢﴾ أَفَرَأَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ ﴿٦٣﴾ أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ ﴿٦٤﴾ لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ ﴿٦٥﴾ إِنَّا لَمُغْرَمُونَ ﴿٦٦﴾ بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ﴿٦٧﴾ أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ ﴿٦٨﴾ أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ ﴿٦٩﴾ لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ﴿٧٠﴾ أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ ﴿٧١﴾ أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِئُونَ ﴿٧٢﴾ نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِّلْمُقْوِينَ ﴿٧٣﴾ (الوقعہ:۵۸تا۷۳)
’’کیا تم دیکھتے ہو جومنی تم ٹپکاتے ہو ، کیا تم اس سے انسان کو پیدا کرتے ہو یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں ۔ ہم نے ہی تم میں موت کو مقدر (معین) کردیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں کہ تمہاری جگہ تمہارے جیسے اور پیدا کردیں اور تمہیں اس طرح نئے سرے سے پیدا کردیں کہ تمہیں اس کی خبر ہی نہ ہو۔تمہیں یقینا پہلی پیدائش معلوم ہی ہے پس تم نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے۔کیا تم دیکھتے ہوجو کچھ تم زمین میں بوتے ہو ، کیا تم اس کو اگاتے ہو یا ہم اسے اگاتے ہیں ؟ اگر ہم چاہیں تو اسے ریزہ ریزہ کردیں اور تم حیرت میں باتیں بناتے رہ جاؤ۔کہ ہم پر تو تاوان پڑ گیا ہے،بلکہ ہم محروم ہی رہ گئے۔بتاؤ یہ پانی جو تم پیتے ہو ، کیااسے بادلوں سے تم نے اتاراہے یا ہم اسے نازل کرتے ہیں ؟ اگر ہم چاہتے تو اس کو کڑوا کسیلا بنا دیتے ،پس تم شکر گزاری کیوں نہیں کرتے؟ کیا تم دیکھتے ہو کہ یہ آگ جسے تم جلاتے ہو ، کیا تم نے اس کا درخت اگایا ہے یا ہم نے اسے اگایا ہے ؟ ہم نے اسے نصیحت حاصل کرنے