کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 323
ادا کرتے رہنے کے لیے بہت سی نصوص وارد ہوئی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ ﴿٢٣٨﴾ (البقرہ :۲۳۸)
’’ اپنی نمازوں کی حفاظت کرو ، اور خاص کر عصر کی نمازکی۔ ‘‘
واجب ہے کہ انسان فرض نماز باجماعت مسجد میں ادا کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ ﴿٤٣﴾ (البقرہ:۴۳)
’’ نماز قائم کرو، اور زکوٰۃ ادا کرو، اور رکوع کرو ،رکوع کرنے والوں کے ساتھ۔ ‘‘
اہمیت نماز :
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری وصیت یہ تھی:
((اَلصَّلَاۃُ، اَلصَّلاَۃُ، وَاتَّقُوا اللّٰہَ فِیْمَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ۔))[1]
’’ نماز کا، نمازکا ، اور اپنے غلاموں کے حقوق کا خیال رکھنا۔ ‘‘
بے نماز ان سب سے برا ہے؛ کہ عقل اور شعور کی نعمت ہوکر ، قرآن و حدیث سن کر بھی اس کا دل اللہ کی یاد کے لیے نرم نہیں پڑتا ، جبکہ کائنات کی ہر چیز ،بغیر کسی وعظ ونصیحت کے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہے۔ فرمان الٰہی ہے:
﴿ أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللّٰهَ يَسْجُدُ لَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ (الحج :۱۸)
’’کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے لیے سجدہ ریز ہیں سب آسمانوں اور زمینوں والے،اور سورج وچاند،اور ستارے ، پہاڑو درخت،جانور،اور بہت سے انسان، اور بہتیرے انسان ایسے ہیں جن کے لیے عذاب ثابت ہوچکا ہے۔ ‘‘
[1] ابو داؤد باب في حق المملوک برقم ۵۱۵۸۔ ابن حبان ، باب مرض النبی ﷺ برقم ۶۶۰۵۔