کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 320
ذکر الٰہی میں مددگار طریقہ: غلبہ شہوات کے وقت اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ چیز کو اپنی پسند پر ترجیح دینا، اور اللہ تعالیٰ کی محبوب چیز کی طرف جھک جانا، اگرچہ اس درجہ تک پہنچنا مشکل ہی کیوں نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کو غیر کی رضا پر ترجیح دینا، اگرچہ اس میں بہت بڑی آزمائشیں ، اور بہت دشوار مراحل ہوں ، اور انسان کی طاقت اور جسم اس سے جواب ہی دے دیں ۔ یہ سب صرف تین امور کی بنا پر ہو سکتا ہے: ۱: اللہ کے ہاں ثواب میں رغبت (یعنی خالص نیت )۔ ۲: خواہشات نفس کو مغلوب کر لینا۔ ۳: شیطان اور اس کے ساتھیوں سے جہاد کرنا۔ خلوت اور مناجات الٰہی: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً ﴾(الاعراف :۵۵) ’’ تم اپنے رب کو گڑگڑا کراور خفیہ پکارو۔‘‘ اورارشاد الٰہی ہے: ﴿ وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ‎﴿٦٠﴾ (غا فر :۶۰) ’’ اور آپ کے رب کا فرمان ہے :مجھے پکارو ، میں تمہاری دعا کو سنتا ہوں ،بے شک جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں ، عنقریب وہ ذلیل و خوار کرکے جہنم میں داخل کیے جائیں گے۔ ‘‘ خشوع وخضوع،حضور قلب اور ادب کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے سامنے ایسے کھڑے ہوں جیسے غلام آقا کے سامنے کھڑا ہوتا ہے ؛اور پھر اس دعااور نماز کو استغفار اور توبہ پرختم کرو۔ اللہ