کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 291
بلند ہمتی کے وسائل:
اللہ تعالیٰ پرکامل توکل، اس کے وعدہ اور تقدیر پر یقین کے ساتھ اپنی جدو جہد پر اعتماد، عمل میں خلوص اور اس کے اچھے نتائج کی امید، جلدبازی سے اجتناب؛ عالی ہمتی کے فوائد و اثرات کا مطالعہ ، دور اندیشی ، حکمت اور پختہ عزم۔ بقول شاعر :
گو منزل حیات بہت دور تھی مگر
دیکھا جو میرا عزم تو رستہ سمٹ گیا
اللہ کی راہ میں مجاہدہ ، بالخصوص مجاہدۂ نفس، کیوں کہ جب تک انسان اپنے نفس کی خواہشات اور مطالب کو مغلوب نہ کرسکے ، اس کیلئے بیرونی دشمن کو مغلوب کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
بارگاہ الٰہی میں گریہ وزاری اور دعا؛ اس سے ہمت اور توفیق کا سوال کرنا۔ کیونکہ وہی واحد ذات تمام تر مشکلات کو حل کرنے اور تمام مشکل امور کو آسان کرنے اور مختلف منازل طے کرنے کے اسباب مہیا کرنے پر قادر ہے۔
اپنی کم ہمتی کا اعتراف اور اس کے ازالہ کے لیے ہر ممکن اور سنجیدہ کوشش۔ کیونکہ جب تک وہ اپنی کم ہمتی کا اعتراف نہیں کرے گااس کے اثرات کا ازالہ ممکن نہیں ہوگا۔
تاریخ اور سیرت انبیاءعلیہم السلام، اور سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور امت کے سلف صالحین اور کبار علماء کی زندگیوں کے حالات کا مطالعہ اوران کی اقتدا ، کیونکہ اس سے انسان کے اندر ان کی اتباع کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے، اور مختلف مشکلات میں صبر کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ ان لوگوں کے سنگ چلنا جو خود بلند ہمت اور عالی ظرف اور اعلی منزل کی متلاشی ہوں ۔ سستی ، کاہلی ، ٹال مٹول ، اور غلو سے مکمل اجتناب کیا جائے گا کیونکہ یہی چیزیں حقیقی ہمت کی قاتل ہیں ۔
٭ ہر اس چیز سے دور رہنا جو کسی بھی اعلیٰ مرتبت انسان کی شان کے منافی ہے۔ اور جس کی وجہ سے انسان کی ہمت ٹوٹتی ہو۔
٭ کسی بھی دوسرے عالی ہمت کو دیکھ کر اس پر رشک کرنا ، اور اس مقام کو پانے کے لیے