کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 275
معیشت کے مسائل انسان کو کفر کے ارتکاب پر مجبور کردیتے ہیں ۔ مگر انسان کو چاہیے کہ صرف مال پر نظر رکھنے کے بجائے اس کے ذرائع کسب اور صرف(آمدن وخرچ) پر بھی نظر رکھے، اور ان میں اسلامی تعلیمات کا خاص خیال رکھے۔ شاعر کہتا ہے : تَفَکَّرُ فِيْ نُقْصَانِ مَاِلکَ دَائِماً وَتَغْفَلُ عَنْ نُقْصَانِ دِیْنِکَ وَالْعُمَرِ وَیُثْنِیْکَ خَوْفُ الْفَقَرِ عَنْ کُلِّ طَاعَۃٍ وَخِیْفَۃَ حَالَ الْفَقَرِ شَرٌّ مِنَ الْفَقَرِ ’’آپ ہمیشہ اپنے مال کے نقصان کی فکر میں رہتے ہیں ۔ اور اپنے دین اور عمر کے نقصان سے غافل ہیں ۔ اور تنگ دستی کا خوف تمہیں ہر ایک اطاعت سے باز رکھتا ہے۔ حالانکہ فقر کا خوف فقر سے بڑھ کرشر انگیز ہے۔ ‘‘ [۶]… آلات کا استعمال انسانی تاریخ کے ساتھ ساتھ ہی ان آلات کے استعمال کی تاریخ بھی شروع ہوتی ہے جنہیں انسان نے ایجاد کیا۔قرآن نے بہت سی ان چیز وں کی طرف اشارہ کیا جو انسانی کارگری کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ‎﴿٤﴾‏ عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ‎﴿٥﴾‏ (العلق:۴تا۵) ’’ جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا؛ جس نے انسان کو وہ کچھ سکھایا جو وہ جانتا نہیں تھا ۔‘‘ اللہ تعالیٰ مختلف انسانی وسائل اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد، اور مستقبل میں نئی ایجادات کے متعلق فرماتے ہیں : ﴿ وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً وَيَخْلُقُ مَا لَا