کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 26
مکتوب ِ گرامی القدر جناب
مولانا عبدالہادی عبد الخالق مدنی (جالیات احساء )
بسم اللہ الرحمن الرحیم
برادرم ابو شرحبیل شفیق الرحمن دراوی صاحب وفقہ اللہ !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،
خیریت؛ مزاج گرامی!
الحمد للہ آپ کی کتاب ’’ تحفہ وقت ‘‘پر نظر ثانی مکمل ہوگئی ؛ ہم نے اس کا حرف بحرف مطالعہ کیا، آپ کی محنت و مشقت قابل داد ہے۔ دعا ہے کہ باری تعالیٰ آپ کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے ۔ نظر ثانی کرتے ہوئے جو چیزیں قابل ِ اصلاح محسوس ہوئیں انہیں پنسل سے نشان زدہ کردیا ہے، اور زیادہ تر اپنی صوابدید کے مطابق درست کردیا ہے ۔ بعض عمومی ملاحظات ہیں جن کا ذکر اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں ان سے فائدہ اٹھایا جاسکے ۔
عبدالہادی عبد الخالق مدنی
جالیات احسائ، سعودی عرب
٭٭٭