کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 244
درود پڑھنے والے پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔ ۱۰: ایک منٹ میں تیس بار: ’’ لا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ ‘‘ کہا جاسکتا ہے، یہ کلمات جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ ۱۱: ایک منٹ میں چالیس باراپنے گناہوں پر ’’ استغفر اللّٰہ‘‘ کہہ کر معافی مانگی جاسکتی ہے، جس پر اللہ تعالیٰ نہ صرف گناہ معاف کرتے ہیں ، بلکہ رحمتوں کے نزول، رزق میں وسعت، غم وپریشانی سے نجات اور برائیوں کی اچھائیوں سے تبدیلی بھی ان کلمات کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ۱۲: کم ازکم چالیس بار ’’لا إلٰہ إلا اللّٰہ‘‘ کہا جاسکتاہے ، جومیزان حسنات میں سب سے بھاری کلمہ ہوگا، اور اللہ تعالیٰ اس کلمہ کے پڑھنے والے کو جہنم کے عذاب سے ایک دن ضرور آزاد کریں گے ، خواہ اس کے عمل کچھ بھی ہوں ۔ ۱۳: ایک منٹ کے لیے اللہ تعالیٰ کی کارگری اور اس کی خلقت وقدرت میں غور وفکر انسان کے لیے دنیا وآخرت میں نجات کا سامان بن سکتا ہے۔ ۱۴: ایک منٹ کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں کو اور بڑھایا جاسکتا ہے۔ ۱۵: ایک منٹ میں کسی بھی نفع مند کتاب کا صفحہ یا ڈیڑھ صفحہ مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ ۱۶: اتنی دیر میں نرمی وپیار اور حکمت کے ساتھ برائی سے منع کیا جاسکتا ہے ، شاید دل پر اثر کا یہی وقت ہو۔ ۱۷: اسی وقت میں ایک نیکی کا حکم دیا جاسکتا ہے ، جس کا اجر عامل کے ساتھ بھلائی کا حکم دینے والے کو بھی ملے گا۔ ۱۸: ایک منٹ میں راستے میں چلتے ہوئے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا سکتے ہیں ، جو کہ ایمان کا حصہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلإِیْمَانُ بِضْعٌ وَّسَبْعُوْنَ شُعْبَۃً ، أَفْضَلُہَا قَوْلُ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہَ ،