کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 243
۱۴۰× ۵× ۱۰ ء ۷۰۰۰ نیکیاں کمائی جاسکتی ہیں ۔ ۲: ایک منٹ میں کم ازکم بارہ مرتبہ سورت اخلاص پڑھی جاسکتی ہے۔ تین بار سورت اخلاص پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے ، اس طرح ایک منٹ میں چار قرآن کا ثواب حاصل ہوسکتا ہے۔ ۳: ایک منٹ میں کم ازکم قرآن مجید کا ایک صفحہ پڑھا جاسکتا ہے ، جس میں اوسط حروف کی تعداد تقریباً دو سو پچاس ہوتی ہے ، اس طرح ایک منٹ میں کم از کم ۲۵۰۰ کمائی جاسکتی ہیں ۔ ۴: ایک منٹ میں کم ازکم ایک چھوٹی آیت حفظ کی جاسکتی ہے ، جیسے :﴿مُدْہٰامَتَانِ﴾اور سورۃ رحمان کی آیات۔ ۵: ایک منٹ میں کم ازکم پندرہ بار ’’ لَا إلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَيئٍ قَدِیْرٌ‘‘ کہا جاسکتا ہے ، ایک باریہ کلمات کہنے کا اجر اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ ۶: ایک منٹ میں انسان کم ازکم چالیس بار ’’ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ ‘‘ کہہ سکتا ہے ، یہ کلمہ کہنے سے انسان کے(صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں اگر چہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں ۔ ۷: ایک منٹ میں کم ازکم تیس بار ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمُ ‘‘ کہا جاسکتا ہے، جو روزِ قیامت میزانِ حسنات میں بہت ہی وزنی کلمہ ہوگا۔ ۸: کم از کم پچیس بار ’’ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ‘‘ کہا جا سکتا ہے؛ یہ اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ اور میزان حسنات میں سب سے بھاری کلمات ہیں ۔ ۹: ایک منٹ میں کم ازکم تیس بار ’’ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ‘‘ پڑھ سکتے ہیں ، جس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ تین سو رحمتیں نازل فرمائیں گے۔ ایک بار