کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 237
صحبت آپ کے اخلاق اور دین پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ کار شیطان می کند نامد ولی زر ولی ہست لعنت برولی ’’جو شیطانی کام کرتا ہے، اور اپنے آپ کو ولی ظاہر کرتا ہے، زر ولی ! ایسے ولی پر لعنت ہو۔‘‘ ہمارا پیغام : ان حالات میں ہمارا پیغام ہر اس مسلمان بھائی کے نام ہے جس کے لیے دین ان امور کو حرام ٹھہراتا ہے : ٭ اس صاحب اخلاق کے نام جس کی اخلاقی قدریں خواہشات اور شہوت پرستی سے بہت بلند ہیں ۔ ٭ ان عقل مندوں کے نام جن کی عقل ان بیہودہ، بیکار اور ہر قدر سے عاری امور سے انکاری ہیں ۔ ٭ ان درد مند دلوں کے نام جو ان ہلاکت خیز امور کے انجام سے لرزاں و ترساں ہیں ۔ وہ جن کی خواہشات ان کے علم وعقل اور فراست کے سامنے ہیچ ہیں ، خدار ا اپنی نسلوں کو ہلاکت سے بچانے کے لیے اپنے گھروں کو وی سی آر ،ڈش اور کیبل سے پاک کیجیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَا مِنْ عَبْدٍ یَسْتَرْعِیْہِ اللّٰہُ رَعِیَّۃً یَمُوْتُ، یَوْمَ یَمُوْتُ وَہُوَ غَاشٌ لِرَعِیَّتِہٖ إِلاَّحَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ۔))[1] ’’ کوئی انسان ایسا نہیں ہے جسے اللہ تعالیٰ کسی رعایا پرنگہبان بنادیتا ہے ،اور وہ مرتا ہے ، اور جس دن وہ مرتا ہے وہ اپنی رعایا سے دھوکہ کررہا ہوتا ہے ، اللہ اس
[1] مسلم ،کتاب الإیمان ،باب استحقاق الوالی الغاش لرعیتہ النار ؛ح:۲۲۹۔صحیح ابن حبان،کتاب السیر ،باب في الخلافۃ والأمارۃ ح:۴۵۵۹۔