کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 23
جانفشانی کا ثمرہ لیے ہوئے تھا، مگر اس طبع میں کتاب پر بذیل کام ہوا ہے ۔ سابقہ طبع میں کتاب کی ابتدائی پروف ریڈنگ کے ساتھ ساتھ نوک پلک سنوارنے کا کام بھائی مولانا عبدالمجید امجد (آف کراچی ) نے کیا تھا۔ موصوف اردو اور عربی کے ادیب اور ماہر مانے جاتے ہیں ۔ اس کی تصحیح اور احادیث کی جانچ پرکھ مولانا عبد الہادی حفظہ اللہ نے کی تھی۔ جوکہ ایک اچھے منجھے ہوئے عالم اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔ آخر میں جناب ڈاکٹر محمد وسیم نے نظر ثانی کا کام کیا۔ اس ایڈیشن میں دوبارہ تمام احادیث پر کام کیا گیا ہے۔ تخریج احادیث قدرے ایک مشکل فن ہے۔ مگر ہمارے نوجوان طبقہ کا شعور ایسا بن چکا ہے کہ وہ ہر حدیث کی مراجعت کرنا چاہتے ہیں ،لہٰذا اُن کے اس جذبے کو مزید تخریج و تحقیق سے شہ دی گئی ہے۔ ساتھ ہی سابقہ طبع میں پروف ریڈنگ میں جو غلطیاں رہ گئی تھیں ، انہیں درست کیاگیا۔ کچھ مواد بھی موقع محل کی مناسب سے زیادہ کیا گیا ۔اس کام کے لیے میں برادرم عبد اللطیف بٹ کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے انتہائی محنت کے ساتھ پوری کتاب کا مطالعہ کر کے اس میں رہ جانے والی کوتاہیوں سے آگاہ کیا ۔ اب یہ کتاب پہلے سے زیادہ بہتر اور مؤثر انداز میں آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ حقیقت میں یہ جو کچھ بھی ہوا ہے اللہ کے فضل و کرم اور اس کی مہربانی سے ہی ممکن ہوا ہے ۔ اور میں اس رحیم و کریم رب کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ میری کتاب کو اتنی پذیرائی بخشی ،مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم تو انسانی سوچ اور وسائل سے بالا تر ہوتے ہیں اس انعام پر میں اس ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں پھر بھی کم ہے۔ بہر صورت یہ انسانی کوشش اور جدو جہد کی ایک ادنی سی کاوش ہے ۔ پھر بھی اگر اس ایڈیشن میں بھی کوئی کمی کوتاہی یا غلطی رہ گئی ہو یا کسی بھائی نے کوئی مشورہ دینا ہو تو میری گزارش ہوگی کہ کوئی بھی آدمی بخل سے کام نہ لے ۔ اور اصلاح کرکے عند اللہ اپنا اجر حاصل