کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 104
فصل دوم : فرصت کی گھڑیاں اور لوگوں کی اقسام اتنی بڑی رنگا رنگ کائنات میں رنگا رنگ لوگ موجودہیں ؛ کائنات کا ہر شخص گلستانِ قدرت کا ایک حسین پھول ہے ، جس کی خوشبو دوسرے پھولوں سے مختلف ہے۔اورہر ایک انسان کو دیکھ کر کہناپڑتاہے: ہر گل را رنگ و بوئے دیگر است اس اختلافِ رنگ و بو ؛ نوع و نسل اورفکرو نظر کی وجہ سے اختلافِ عمل وکردار بھی سامنے آتا ہے۔ ایسے لمحات میں کچھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی پیدائش کے مقصد کو جان لیا، اور اپنی زندگی کو اللہ کی عبادت ورضا کے لیے وقف کردیا۔ ٭ جنہوں نے مفید کتابوں کے مطالعہ سے وقت کو قیمتی اور ثمر آوربنایا۔ ٭ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں وقت گزارا۔ اور اسلام کی دعوت پھیلانے میں کردار ادا کیا۔ ٭ صلہ رحمی کی،اور اہلِ حق کے حقوق اد اکیے۔ ٭ اپنے والدین کی خدمت اور عزیز واقارب کی زیات کے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے استفادہ کرلیا۔ ٭ اسلام اور مسلمانوں کی طرف سے بیرونی اور فکری حملوں کا دفاع کیا۔ یہ لوگ حقیقت میں کائنات کے بہترین لوگ ہیں کیونکہ ان کے پیش نظر اللہ کی رضامندی اور اسلام کی سربلندی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اور اسی کے لیے ان کی زندگی کی تمام ترکوششیں وقف ہیں ۔ ٭ کتنے ہی لوگوں نے نہ گناہ کیا ،اور نہ نیکی کمائی ، وقت گزر گیا۔