کتاب: تحفۂ وقت - صفحہ 103
کاموں کی فہرست تیار کریں ۔اپنے دوست و احباب اور ماہر کارندوں کی ٹیم تشکیل دیں ۔ ان کی مناسب تربیت کا انتظام کیا جائے؛ اور ان کے دل و دماغ میں احساس ِ ذمہ داری بیدار کیا جائے ، اور انہیں اس بات کا احساس اور شعور دلایا جائے کہ دیانتداری اور اخلاص میں قوم و ملت کی کامیابی کا راز مضمر ہے ۔ ہدف اور اولیت کے لحاظ سے پہلے ادھورے کام مکمل کریں اور بعد میں نئے کام بھی اسی منہج کے مطابق شروع کریں ۔ اور ایک کام کوپایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر دوسرے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں ۔ کارندوں اور ملازمین پر بے جا اور بے موقع و محل غصہ کی عادت کو ترک کردیجیے۔ البتہ موقع محل کے لحاظ سے مناسب تأدیب اور تربیت ہونی چاہیے۔ اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے ملازمین کے اوقات کار اس طرح سے ترتیب دیں کہ ان کے اوقات ضائع نہ ہونے پائیں ۔اور اس کے ساتھ ہی اداروں کے اندرنااہل اور نا تجربہ کار افراد کی طرف سے کھیلے جانے والی منفی سیاست اور مضر تعامل کا تدارک کرنا چاہیے۔ ****