کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 626
پوری امت کے غم اور ان کی امیدیں لیے ہوئے ابھرا۔‘‘[1]
آغا بزرگ تہرانی کہتا ہے :
’’ کشف الأسرار از جناب : آغا روح اللّٰه بن سید مصطفی الخمینی، فارسی کی ہے۔ ۱۳۶۳ ہجری میں ایران میں طبع ہوئی۔ اس کے ۴۲۸ صفحات ہیں۔‘‘[2]
ان کے معاصر علماء کی ان کے علاوہ کچھ دیگر کتابیں بھی ہیں، جنہیں میں نے یہاں پر اس لیے ذکر نہیں کیا ہے کہ ان کے مؤلفین کے حالات زندگی مجھے نہیں مل سکے، اور ان کتابوں کا مشہور ہونا ہی ان کی توثیق کے لیے کافی ہے۔
****
[1] نقباء البشر في القرن الرابع عشر ۲/ ۸۶۹۔
[2] نقباء البشر في القرن الرابع عشر ۲/ ۷۸۹۔