کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 618
یہ دونوں کتابیں عبداللہ شبر کی تالیف ہیں۔ محمد صادق الصدر ’’حق الیقین‘‘ میں مصنف (عبد اللہ شبر) کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے کہتا ہے : ’’ سید موصوف شیعہ کے اعلام میں سے ایک تھا، اور آپ کی علمی شخصیت بالکل نمایاں تھی۔ اسے وجہ سے وہ اہل علم کی توجہ کا مرکز تھا۔ وہ نجف اشرف میں ۱۱۸۸ ہجری میں پیدا ہوا۔ وہ کہتا ہے: ’’ ان کی شخصیت کے متعلق بحث کرتے ہوئے ہم اس بات کا استطاعت نہیں رکھتے کہ ان کے علمی ثروات پیش کرسکیں ؛ سوائے اس کے کہ اس عظیم شخصیت کے احترام میں اپنے سر کو جھکا دیں، اور اس زرخیر علمی ثروت کے سامنے اس کے احترام میں اپنی کمر کو خم کردیں۔ [پھر اس کے بعد موصوف کی کئی کتابیں ذکر کی ہیں ؛ ان میں سے ] ایک کتاب ’’ حق الیقین والأصول الأصلیۃ‘‘ بھی ہے۔‘‘ [1] کتاب حق الیقین کی توثیق کرتے ہوئے کہتا ہے : ’’یہ بات ہمارے لیے مناسب ہے کہ جب ان کے حالات زندگی سے فارغ ہوگئے تو ان کی کتاب ’’حق الیقین‘‘ کے بارے میں معروضات پیش کریں۔ جس کے بیک ٹائٹل ہم نے ’شیخ الطائفہ امام جعفر (صاحب کاشف الغطاء)، کاایک بلیغ کلمہ دیکھا ہے۔ ہم اسے ایسے ہی نقل کرتے ہیں تاکہ قاری مؤلف کے معاصر بہت بڑے شیعہ عالم کے ہاں اس کتاب کی بلند و بالا منزلت کو پہچان سکے۔ ‘‘ وہ شیخ الطائفہ (بسم اللہ، الحمدللہ ؛ اورنبی علیہ السلام پر درود و سلام کے بعد) کہتا ہے : ’’یقیناً میں وہ چیز لایا ہوں جو عقلوں کو حیرت میں ڈال دے، اور علماء منقول و معقول کو گہرائیوں میں لے جائے ؛ جس سے کئی خوابیدہ مسائل کے دروازے کھلیں، اور انہیں شواہد اور دلائل سے ثابت کیا ہے ؛ اور اسے درجہ بدرجہ مرتب کیا ہے ؛ اوراہم مطالب میں سے کچھ بھی باقی نہیں بچا…‘‘[2] ۶۹۔ ینابیع المودۃ: تألیف سلیمان بن إبراہیم البلخي المتوفی ۱۲۹۴ ھجریۃ۔ آغا بزرگ طہرانی [مصنف کا تعارف کراتے ہوئے]کہتاہے: ’’ینابیع المودۃ لذوي القربی‘‘ سلیمان بن إبراہیم الحنفی القندوری البلخي النقشبندی( ۱۲۲۰ ہجری- ۱۲۹۴ہجری) کی تالیف ہے۔ مولف کا شیعہ ہونا اگرچہ جانا نہیں گیا، لیکن یہ اپنے بیان کرنے سے غنی ہے، اور اس کتاب کو شیعہ کتب میں شمار کیا جاتا ہے۔‘‘[3] ۷۰۔ منار الہدی في إثبات إمامۃ أئمۃ الہدی: تألیف الشیخ علي ابن عبد اللّٰه البحراني
[1] مقدمۃ أنوار الوضیۃ ؛ بقلم: أحمد بن خلف البحراني؛ ص (د-ھھ-و)۔ [2] روضات الجنات ۱/۸۸-۸۹۔بواسطۃ إحسان إلہي ظہیر : الشیعۃ و التشیع ص ۳۰۷- ۳۰۸۔