کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 474
رافضی اپنے ائمہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے روافض سے کہا ہے : ’’ تم اللہ کی رضا والے ہو؛ اورملائکہ خیر میں تمہارے بھائی ہیں اگر وہ [عبادت میں ] خوب اجتہاد کریں۔ ‘‘
۹۔ یہودی دعوی کرتے ہیں کہ انسان صرف وہی ہیں۔ جب کہ باقی لوگ انسان نہیں ہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس صورت میں اس لیے پیدا کیا ہے تاکہ وہ یہودیوں کی خدمت کریں۔
یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ: ’’ اللہ تعالیٰ نے اجنبی [غیر یہودی]کو اس انسانی صورت میں اس لیے پیدا کیا ہے تاکہ وہ یہودیوں کی خدمت کرنے کے قابل ہوجائے۔‘‘
رافضی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اور ان کے ائمہ ہی انسان ہیں، جب کہ ان کے علاوہ باقی تمام لوگ انسان نہیں ہیں۔انہوں نے اپنے ائمہ سے روایت کیا ہے : ہم اوروہ [یعنی شیعہ ] انسان ہیں، اور باقی سب بیوقوف لوگ جہنم کے لیے ہیں، اور جہنم کی طرف پلٹ کر جائیں گے۔‘‘
۱۰۔ یہودی دعویٰ کرتے ہیں کہ جنت میں یہودیوں کے علاوہ کوئی بھی داخل نہیں ہوگا۔ غیر یہودی جہنم میں جائیں گے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ :
’’ یہ لذتوں والی جنت ؛ اس میں نیک یہودیوں کے علاوہ کوئی بھی داخل نہیں ہوگا جب کہ باقی لوگ جہنم کی آگ میں ملائے جائیں گے۔ ‘‘
رافضی دعویٰ کرتے ہیں کہ جنت میں صرف وہی جائیں گے۔ اوران کے دشمن جہنم میں جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ائمہ سے روایت کیا ہے: ’’بے شک اللہ تعالیٰ عنقریب ہمارے شیعوں کے لیے دنیا اور آخرت جمع کردے گا، اورانہیں جنت کی نعمتوں میں داخل کرے گا۔ اورہمارے دشمنوں کو جہنم کی آگ میں داخل کر ے گا۔‘‘
۱۱۔ یہودی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ جہنم میں نہیں جائیں گے اگرچہ وہ گنہگار ہی کیوں نہ ہوں۔
انہوں نے کہا ہے: ’’آگ کو بنی اسرائیل کے گنہگاروں پر کوئی غلبہ نہیں ہوگا۔ اورنہ ہی حکماء کے شاگردوں پر کوئی غلبہ ہوگا۔‘‘
اور رافضی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک بھی جہنم میں نہیں جائے گا؛ اگرچہ وہ گنہگار ہی کیوں نہ ہو۔وہ اپنے ائمہ سے روایت کرتے ہیں : ’’ اللہ کی قسم! تم میں سے دو آدمی بھی جہنم میں نہیں جائیں گے، نہیں اللہ کی قسم! ایک آدمی بھی جہنم میں نہیں جائے گا۔‘‘
یہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ جبرئیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا: ’’ علی کو خوشخبری سنا دو، کہ ان کے نافرمان اورفرمانبردار شیعہ سب جنت میں جائیں گے۔‘‘
اس تقابلی جائزہ سے یہودیوں اور رافضیوں کے مابین اس عقیدہ میں بہت بڑی موافقت ظاہر ہوتی ہے۔ اس وجہ