کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 414
ہوئے)؛ اور تیرے دوستوں سے دشمنی رکھی ؛ اور تیرے دشمنوں سے دوستی کی، اور تیرے ملک کو خراب کیا۔ اور تیرے بندوں میں فساد برپا کیا، اے اللہ ! ان دونوں پر لعنت کر،اور ان کے پیروکاروں پر لعنت کر۔ اور ان کے دوستوں پر لعنت کر۔ اور ان کے ماننے والوں پر لعنت کر۔ اوران سے محبت رکھنے والے اور ان کے مدد گاروں پر۔ یقینا ان دونوں نے گھرانۂ نبوت کو خراب کیا؛ اور انہوں نے اس کے دروازے کو بند کردیا،اور اس کی چھت کو توڑ ڈالا؛ اور اس کے آسمان کو زمین سے ملا دیا، اور اس کے اوپر کو اس کے نیچے سے (ملادیا)؛ اور اس کے ظاہر کو باطن سے ؛ اور اس کے اہل کو کاٹ ڈالا؛ اور اس کے مدد گاروں کو ختم کردیا ؛ اور ان کے بچوں کو قتل کیا ؛ اور اس کے منبر کو اس کے وصی اور علم کے وارث سے خالی کیا، اور اس کی امامت کا انکار کیا۔ اورانہوں نے اپنے رب کے ساتھ شریک ٹھہرایا سو تو ان کے گناہ کو بڑا کردے، اور انہیں ہمیشہ ہمیشہ سقر[جہنم ]میں رکھ ؛ اورتجھے کیا معلوم سقر کیا ہے ؟ نہ ہی باقی رہنے دیتی ہے اور نہ ہی سلامت چھوڑتی ہے۔ اے اللہ ! ان پر ہر اس برائی کی تعداد میں لعنت کر جس کا انہوں نے ارتکاب کیا، اور ہر اس حق کی تعداد میں جو انہوں نے چھپایا۔ اور اس منبر کی تعداد میں جو انہوں نے بلند کیا۔ اورہر مومن؛ جسے انہوں نے پیچھے رکھا؛ اور منافق جس سے انہوں نے دوست کی ؛ اور ولی جسے تکلیف دی ؛ اور راندۂ درگاہ جسے انہوں نے پناہ دی ؛اوروہ سچا جسے انہوں نے دھتکار دیا؛ اوروہ کافر جس کی انہوں نے مددکی؛ یا وہ امام جس پر وہ غالب آگئے؛ وہ فریضہ جسے انہوں نے بدل ڈالا؛وہ حدیث جس کا انہوں نے انکار کیا؛ اور وہ فتنہ جسے انہوں نے ترجیح دی؛ اوروہ خون جو انہوں نے بہایا ؛اور وہ خبر جسے انہوں نے بدل دیا؛ اور کفر جس کو جگہ دی ؛ اور وراثت جسے انہوں نے غصب کیا ؛ اور وہ فے جسے انہوں نے [1]روک دیا۔ اوروہ حرام جو انہوں نے کھا لیا ؛ اور خیبر جسے انہوں نے حلال جانا ؛ باطل جس کی انہوں نے بنیاد رکھی۔ ظلم جسے انہوں نے پھیلایا؛ اورنفاق پوشیدہ رکھا ؛ اور وہ غدر جو چھپائے رکھا؛ اور جو ظلم انہوں نے پھیلایا ؛ اوروعدہ انہوں نے جس کے خلاف کیا، امانت جس میں خیانت کی۔ اورعہدکوتوڑ ڈالا اور حلال کو حرام کیا،اور حرام کو حلال کیا؛ اور پیٹ کوچاک کیا؛ اور حمل جو کہ گرادیا۔ وہ پسلی جسے انہوں نے پیس ڈالا؛ اوروہ وثیقہ نامہ جسے پھاڑڈالا۔وہ جماعت جسے انہوں نے توڑ ڈالا؛اورعزت والا جسے انہوں نے ذلیل کیا ؛ اور ذلیل کو عزت دی ؛ اور حق کو روک لیا ؛ اور جھوٹ جس کی ملاوٹ کی ؛ اور حکم کو بدل ڈالا؛ اور امام کی مخالفت
[1] أجمع الفضائح: از ملا کاظم ص: ۵۱۳۔ بواسطۃ احسان الٰہی ظہیر : الشیعۃ و أہل بیت ص ۱۵۷۔