کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 376
’’ اس پر جھوٹ کا دخل نہ آگے سے ہو سکتا ہے نہ پیچھے سے (اور) دانا (اور) خوبیوں والے (اللہ) کی اتاری ہوئی ہے۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِن رَّسُوْلٍ وَلَا نَبِیٍّ اِلَّا إِذَا تَمَنّٰی أَلْقَی الشَّیْطَانُ فِیْ أُمْنِیَّتِہِ فَیَنسَخُ اللّٰہُ مَا یُلْقِیْ الشَّیْطَانُ ثُمَّ یُحْکِمُ اللّٰہُ آیَاتِہِ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ ﴾ (الحج: ۵۲)
’’ اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر (اُس کا یہ حال تھا کہ) جب وہ کوئی آرزو کرتا تھا تو شیطان اُس کی آرزو میں (وسوسہ) ڈال دیتا تھا تو جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے اللہ اُس کو دُور کر دیتا ہے، پھر اللہ اپنی آیتوں کو مضبوط کر دیتا ہے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے۔‘‘
نیز اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿لَا تُحَرِّکْ بِہِ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہِ o اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہُ وَقُرْآنَہُ ﴾ (القیامۃ :۱۶۔۱۷)
’’(اے محمد!) وحی کے پڑھنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیا کرو کہ اس کو جلد یاد کر لو۔ اس کا جمع کرنا اور پڑھوانا ہمارے ذمے ہے۔‘‘
یہ آیات اللہ کی جانب سے اس کتاب مقدس اور اس کے احکام کی حفاظت پر دلالت کرتی ہیں۔ اور یہ کہ اس میں آگے یا پیچھے کہیں سے بھی باطل نہیں آسکتا۔ (یہ اللہ کا وعدہ ہے ) فرمایا:
﴿وَعْدَ اللّٰہِ حَقّاً وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ قِیْلًا﴾ (النساء:۱۲۲)
’’اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اللہ سے زیادہ بات کا سچا کون ہو سکتا ہے۔‘‘
یہ آیات کتاب اللہ کی حفاظت اور تحریف و تبدیل سے اس کے بچائے جانے کے بارے میں صریح اور واضح ہیں۔ اب مزید کسی شرح اور بیان کی ضرورت نہیں۔
دوسری قسم : قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعریف وتوصیف کرنا رافضیوں کے صحابہ کرام کی طرف تحریف قرآن منسوب کرنے کو جھوٹ ثابت کرتی ہے ؛ فرمان ِ الٰہی ہے :
﴿وَالسَّابِقُوْنَ الأَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہَاجِرِیْنَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُمْ بِإِحْسَانٍ رَّضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ وَأَعَدَّ لَہُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ تَحْتَہَا الأَنْہَارُ خَالِدِیْنَ فِیْہَا أَبَدًا ذَلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴾ (التوبہ: ۱۰۰)
’’ جن لوگوں نے سبقت کی (یعنی سب سے) پہلے (ایمان لائے) مہاجرین میں سے بھی اور انصار میں سے بھی اور جنہوں نے نیکوکاری کے ساتھ اُن کی پیروی کی اللہ اُن سے خوش رہے اور وہ اللہ سے خوش