کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 36
یہ یہودیوں کے بعض مشہور فرقے اور ان کے اہم مبادیات تھے۔ ان ہی فرقوں میں سے دوسرے فرقے نکلے۔ جن کا ذکر کرنے کی جگہ یہ نہیں ہے۔ تیسری بحث : … یہودیوں کی اسلام دشمنی پر ایک تاریخی نظر بے شک یہودیوں کی اسلام دشمنی بہت پرانی ہے۔ یہ اسلام کے ساتھ اس روز سے ہی لگی چلی آ رہی ہے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی۔ یہ دشمنی زمانے اور صدیاں گزرنے کے ساتھ ساتھ آج ہمارے اس دور تک جاری ہے۔ اس طویل تاریخ اور اسلام کو ختم کرنے کے یہودی اسالیب کو دیکھتے ہوئے یہ بات بہت ہی مشکل معلوم ہورہی ہے کہ اس جیسے موضوع کو ان صفحات میں بیان کردیا جائے۔ میں نے مناسب جانا کہ اس موضوع کو تین نقاط میں مختصر کردوں۔ ان میں سے ہر نقطہ ان مراحل میں سے ایک مرحلہ کی تصویر پیش کرتا ہے جن سے یہود مسلم کشمکش گزری ہے۔ وہ مراحل یہ ہیں : پہلا مرحلہ :… دعوت اسلام کو شروع میں ہی روکنے کی کوششیں اور ان کے اسلوب۔ دوسرا مرحلہ :… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں یہود اورمسلمانوں میں مسلح تصادم۔ تیسرا مرحلہ:… وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان کی مکاریاں و چال بازیاں۔ پہلا مرحلہ : دعوت اسلام کوشروع میں ہی روکنے کی کوششیں اور ان کے اسلوب : یہود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے کی بشارتیں دیا کرتے تھے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل عربوں پر فتح پانے کی دعا کیا کرتے تھے۔ اس پر دلیل ابن اسحق رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول ہے : ’’مجھ سے عاصم بن عمرو نے وہ اپنی قوم کے افرادسے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں : جو چیز اللہ تعالیٰ کی رحمت کے ساتھ ہمارے اسلام لانے اور ہدایت پانے کا سبب بنی وہ یہ ہے کہ ہم یہود کے لوگوں سے سنا کرتے تھے-ہم اہل شرک اور بت پرست تھے ؛اور وہ اہل کتاب تھے؛ ان کے پاس وہ علم تھا جو ہمارے پاس نہیں تھا؛ ہمارے اور ان کے درمیان ہمیشہ شر انگیزی رہتی تھی،جب ہم ان پر کچھ غلبہ حاصل کرلیتے تو وہ کہا کرتے تھے: ’’بے شک اب ایک نبی کے مبعوث ہونے کا زمانہ قریب ہے ؛ ہم اس کے ساتھ مل کر تمہیں عاد و ثمود کی طرح قتل کریں گے۔ ہم ان سے اکثر یہ بات سنا کرتے تھے۔ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا؛اور انہوں نے ہمیں اللہ کی طرف دعوت دی تو ہم نے ان کی دعوت قبول کی۔ ہم نے اس چیز کو پہچان لیا جس