کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 332
سے بنی اسرائیل بابلی قید سے واپس آنے کے بعد ایک نئی زندگی کا سامنا کرسکیں۔‘‘[1] اورسفر نحمیا کی اصحاح نمبر ۸کو کھنگالنے والے کو یہ بات سمجھ میں آسکتی ہے کہ عزرا نے شریعت کا مطالعہ کرنے اور اس کی حفاظت پر ہی بس نہیں کیا، بلکہ اسے لوگوں کے سامنے پیش بھی کیا، اور اس کی تفسیر بھی بیان کی، اور اس کے معانی بھی بیان کیے۔ (نص عبارت یوں آئی ہے ): جب ساتواں مہینہ داخل ہوا، اور بنو اسرائیل اپنے شہروں میں تھے، تمام لوگ ایک آدمی کی طرح اس صحن میں جمع ہوگئے جو ’’باب الماء‘‘ (پانی والا گیٹ ) کے سامنے ہے۔ اور عزرا کاتب سے کہنے لگے کہ : ’’وہ شریعت موسیٰ کی وہ کتاب لے کر آئے جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے بنو اسرائیل کو دیا ہے۔ تو عزرا کاتب وہ شریعت لے کر اس جماعت کے مردوں اور عورتوں کے سامنے آئے۔ اور ہر ایک سمجھ رہا تھا جو کچھ وہ سن رہا تھا؛ ساتویں مہینے کے پہلے دن میں۔ اس نے اس دالان کے سامنے جو کہ پانی والے گیٹ کے سامنے ہے؛(کھڑے ہوکر ) اس کتاب میں صبح سے لے کر آدھے دن تک عورتوں اور مردوں اور سمجھنے والوں کے سامنے پڑھا اور لوگوں کے کان سفر شریعت کی طرف متوجہ تھے۔ اور عزرا کاتب لکڑی کے اس منبر پر کھڑا ہو ا جسے اس مقصد کے لیے ہی تیار کیا گیا تھا۔اور اس کے پہلو میں ’’ متشیا ؛ شمع ؛ عنایا ؛ اوریا ؛ حلتیا ؛ اور معسیا دائیں جانب کھڑے تھے۔ اور اس کے بائیں جانب ’’ فدایا، میشائیل، ملکیا، حشوم، حشبدا، حشبدانہ؛ زکریا اور مشلام کھڑے تھے۔ عزرا نے تمام لوگوں کے سامنے وہ ’’سفر۔‘‘ کھولا۔ اس لیے کہ وہ تمام قوم سے اوپر تھا؛ جب اس نے ’’سفر‘‘ کھولا تو تمام لوگ کھڑے ہو گئے۔ الٰہ عظیم نے عزرا کو مبارک دی جس پر تمام لوگوں نے آمین آمین کہا۔ وہ اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے گر پڑے اور اپنے رب کے لیے زمین پر چہروں کے بل سجدہ کیا۔ اور یشوع ؛ بانی، شربیا، یامین، عقوب، شبتائی ؛ ھودیا ؛ معیسا، قلیطا ؛ عزریا ؛ یوزا باد ؛ حنان ؛ فلایا؛ اور لاویین تمام قوم نے شریعت کو سمجھا اور لوگ اپنی اپنی جگہوں پر موجود تھے۔ انہوں نے اس ’’سفر‘‘ میں اللہ کی شریعت کو کھل کر وضاحت کے ساتھ پڑھا، اور اس کے معانی کی تفسیر کی۔ اور ان کو پڑھنا سکھایا ؛ اور نحمیا، یعنی ترشاثا اور عزرا کاہن کاتب، اور لاویین اور قوم میں سمجھنے والے لوگوں سے کہنے لگے : ’’ آج کا دن تمہارے الٰہ رب کے لیے مقدس ہے۔‘‘[2] اس نص میں انہوں نے صراحت کی ہے کہ عزرا اکیلا ہی نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ چھ کاہن اس کی دائیں جانب اور سات کاہن اس کی بائیں جانب کھڑے تھے۔ اور تیرہ ان کی مانند (اور ) بھی تھے۔ اور یہ لاویین کے ساتھ لوگوں کو
[1] الکنز في القواعد العبریۃ ص: ۵۸؛ بواسطۃ أحمد حجازی : نقد التوراۃ ص ۷۶۔ [2] سفر عزرا اصحاح ۷: فقرات(۶-۱۱)۔