کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 323
اختلاف نمبر سفر باب فقرہ
1 التکوین 20 16
2 التکوین 25 14 [1]
تیسری وجہ :… عہد عتیق کے اسفار میں اختلافات :
اختلاف اول :… ساتویں اور آٹھویں اصحاح میں ایام اول کی اخبار میں بنیامین کی اولاد کے بیان میں اختلاف۔ اور ایسے ہی ان دونوں میں سفر تکوین کے اصحاح ششم اور اصحاح نمبر چالیس میں اختلاف۔ بنیامین کے اصحاح نمبر ۷ کے ایام اول میں آیا ہے:
’’باکر، و بالع؛ اور یدیفئیل؛ یہ تین۔ اور بالع کے بیٹے: ’’اصبون؛ و عزی؛ عزیئیل، و یریموث اور عیری یہ پانچ ہیں۔‘‘ [2]
اور اخبار ایام اول کے اصحاح نمبر ۸ میں ہے:
’’بنیامین کا بیٹا بالع پہلا ؛ اور اشبیل دوسرا ؛ اور اخرج تیسرا ؛ نوحہ چوتھا؛ اور رافا پانچواں ہے۔ اور بالع کے بیٹے : ’’ ادار، جیرا؛ ابیہود؛ وابیشوع ؛ نعمان؛ اخوخ ؛ حیرا، شفوفان ؛ اور حورام۔‘‘[3]
اور سفر تکوین میں ہے :’’ اور بنیامین کے بیٹے : ’’بالع، باکر، اشبیل، جیرا، نعمان ؛ ایحی ؛ وروش؛ مفّیم، حفّیم ؛ اور ارد۔‘‘[4]
علامہ شیخ رحمت اللہ ہندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ان تینوں عبارتوں میں دو وجہ سے اختلاف ہے :
۱۔ ان کے ناموں میں (اختلاف )۔ ۲۔ ان کی تعداد میں اختلاف۔
پہلی عبارت سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ بنیامین کے تین بیٹے تھے اور دوسری عبارت سے سمجھا جاتا ہے کہ اس کے پانچ بیٹے تھے جبکہ تیسری عبارت سے سمجھا جاسکتا ہے کہ اس کے دس بیٹے تھے۔ جب پہلی اور دوسری عبارت ایک ہی کتاب سے تھیں ؛ تو اس سے ایک ہی مصنف کے کلام میں تناقض لازم آتا ہے۔[5]
آدم کلارک (ایک محقق ) پہلی عبارت کے ذیل میں کہتا ہے :’’ یہاں پر مصنف کو پہچان (تمیز ) نہ ہونے کی وجہ سے پوتابیٹے کی جگہ اور بیٹا پوتے کی جگہ لکھا گیا ہے۔ اوراس جیسے اختلاف میں تطبیق غیر مفید ہے۔ علماء یہود کہتے ہیں کہ : حضرت عزراء علیہ الصلاۃ والسلام جنہوں نے یہ کتاب لکھی ہے، انہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ ان میں سے بعض بیٹے ہیں اور بعض پوتے۔‘‘