کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 320
سامری نسخہ میں ہے : ’’عمران یو کبذ نے اپنی پھوپھی کو اپنی بیوی بنالیا ؛ جس سے موسیٰ اور ہارون علیہما السلام اور ان دونوں کی بہن مریم پیدا ہوئے اور عمران کی عمر ایک سو چھتیس سال تھی۔‘‘[1]
دونوں نصوص میں تین اختلاف پائے جاتے ہیں :
اول:… عبرانی نسخہ میں یہ نام عمرام ہے، جب کہ سامری نسخہ میں ’’عمران ‘‘ ہے۔
دوم:…عبرانی نسخہ میں آیا ہے کہ عمرام کی زوجہ نے صرف موسیٰ اور ہارون علیہما السلام کو جنم دیا۔ جب کہ سامری نسخہ میں موسیٰ؛ ہارون اور ان کی بہن مریم کا بھی ذکر ہے۔
سوم:… عبرانی نسخہ میں عمران کی عمر ایک سو سینتیس سال بتائی گئی ہے جب کہ سامری نسخہ میں ایک سو چھتیس سال بتائی گئی ہے۔
پانچویں مثال : … (عیسائی عالم) لیکلرک نے بڑی محنت سے سامری اور عبرانی تورات میں مقارنہ کرکے ان کے اختلافات کو نقل کیا ہے اور اسے چھ قسموں میں تقسیم کیا ہے۔
پہلی قسم:… وہ اختلافات جن میں سامری نسخہ عبرانی سے زیادہ صحیح ہے۔ یہ گیارہ اختلافات ہیں :
اختلاف نمبر سفر باب فقرہ
1 التکوین 2 4
2 التکوین 7 3
3 التکوین 19 19
4 التکوین 20 2
5 التکوین 23 16
6 التکوین 34 14
7 التکوین 49 10
8 التکوین 49 11
9 التکوین 50 26
10 الخروج 1 2
دوسری قسم:… وہ اختلافات جن میں قرآئن کا تقاضا سامری نسخہ کی صحت اور درستگی کا ہے، یہ سات اختلاف ہیں :
[1] التوراۃ السامریۃ ص ۳۷- ۳۹۴؛ ط :دار الأنصار۔
[2] سفر التکوین الإصحاح الثاني فقرۃ(۲)۔
[3] سفر التکوین الإصحاح الثاني فقرۃ(۲)۔
[4] سفر التکوین الإصحاح الثاني فقرۃ(۸)۔
[5] سفر التکوین الإصحاح الثاني فقرۃ(۸)
[6] سفر التکوین الإصحاح الحادي عشرفقرۃ(۵)
[7] سفر التکوین الإصحاح الحادي عشر فقرۃ(۵)۔
[8] سفر التکوین الإصحاح السادس فقرۃ(۲۰)۔