کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 24
پہلی بحث:… رافضیوں کا تعارف دوسری بحث:… رافضیوں کے مشہور فرقوں کے بیان میں ہے۔ تیسری بحث :… عبداللہ بن سبا، اس کی حقیقت، اور اس کے وجود کے منکر ین پر رد میں ہے۔ اس میں میں نے عبداللہ بن سبا کی حقیقت کو ثابت کیا ہے اور اس بحث کا خلاصہ یہ اخذ کیا ہے کہ متقدمین علماء میں سے کسی نے ابن سبا کا انکار نہیں کیا۔ نہ ہی اہل سنت نے اورنہ ہی شیعہ نے۔ اور یہ کہ جنہوں نے ابن سبا کا انکار کیا ہے وہ بعض معاصر شیعہ اور مستشرقین ہیں۔ چوتھی بحث:…میں رافضیوں کی ایجاد میں عبداللہ بن سبا یہودی کے کردار سے متعلق بحث کی ہے۔ پانچویں بحث:… میں میں نے رافضیوں کی یہودیوں سے مشابہت سے متعلق بحث کی ہے نیز اس میں علماء کے اقوال نقل کیے ہیں۔ پہلا باب:… ملک اور امامت پر یہودیوں اور رافضیوں کی ایک نظر: اس میں چار فصلیں ہیں : پہلی فصل: یہودیوں اور رافضیوں کے ہاں وصیت کا عقیدہ ؛ یہ چار مباحث پر مشتمل ہے : پہلی بحث:… یہود کے ہاں وصیت دوسری بحث:… رافضیوں کے ہاں وصیت تیسری بحث:… یہودی اور رافضی عقیدۂ وصیت میں وجوہ مشابہت چوتھی بحث:… رافضیوں کے عقیدۂ وصیت پر رد ّ دوسری فصل:یہودیوں کا بادشاہت آل داؤد اور رافضیوں کا امامت حضرت حسین کی آل میں محدود و محصور کرنا : یہ فصل چار مباحث پر مشتمل ہے : پہلی بحث:… یہودیوں کا بادشاہت آل داؤد میں محدود کرنا دوسری بحث:… رافضیوں کا امامت کو آل حسین تک محدود کرنا تیسری بحث:… یہودی اور رافضی عقیدہ میں وجوہ ِ مشابہت چوتھی بحث:… آل داؤد تک بادشاہی کو محدودکرنے میں یہودیوں پر اور امامت کے اولاد حسین تک محدود کرنے پر رافضیوں پر رد۔ تیسری فصل:یہودیوں میں مسیح منتظر اور رافضیوں میں مہدی منتظر کا عقیدہ ؛ یہ فصل چار مباحث پر مشتمل ہے : پہلی بحث:… مسیح منتظر کا یہودی عقیدہ دوسری بحث:… رافضیوں کے ہاں مہدی منتظر