کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 22
عقائد کے پیش کرنے میں رہے گا۔
خامساً: …یہودیت اور رافضیت عقائد جو میں نے ذکر کیے ہیں ؛ ان کا ردکرتے ہوئے میں نے حتی الامکان قرآن و سنت سے اور عقلی دلائل سے استدلال کیا ہے؛ اور اس کے ساتھ ہی میں نے ان پر رد کرتے ہوئے ان کی کتب میں ان کے عقائد میں موجود تناقض بیان کرنے کا التزام بھی کیا ہے۔
میں نے صرف ایک وصیت کے عقیدہ میں یہودیوں پر رد نہیں کیا؛ اس کے کئی اسباب ہیں ؛ جنہیں میں نے اس موقع پر ذکر کردیا ہے۔
سادساً:… میں نے ایک خاص فصل تیار کی ہے ؛ جس میں ان رافضی مصادر اور مراجع کی توثیق ہے، جن پر میں نے اس کتاب میں ان کے اقوال نقل کرنے میں اعتماد کیا ہے۔ یہ اس طرح کہ میں نے ان کے علماء اور محققین کے وہ اقوال جو انہوں نے ان کتب کی تعریف وثناء میں کہے ہیں ؛ذکر کیا ہے؛جس سے ان کتابوں کی ان کی طرف نسبت کے درست ہونے کی تصدیق ہوتی ہیں۔ اوریہ کہ یہی ان کے ہاں معتمد اور متداول کتب ہیں، جن پر ان کا خاص بھروسہ ہے۔
****