کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 219
شیعہ کا مہدی اہل سنت و الجماعت کا مہدی
56 جو آپکی اطاعت کریگا اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے آپکی نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی[1] ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔
57 آپ یہود و عیسائیوں کے مابین تورات اور انجیل کے مطابق فیصلے کریں گے[2] ایسا نہیں،بلکہ آپ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کے مطابق فیصلے کریں گے۔
58 ان کے بعد بارہ مہدی ہوں گے[3] ایسا نہیں ہوگا۔بے دلیل بات ہے۔
59 سرداب میں آپ کی زیارت ہوتی ہے [4] آپ پیدا ہی نہیں ہوئے تو زیارت کیسی
60 آپ مردوں کو اپنی اتباع یا قبروں میں رہنے کا اختیار دیں گے[5] مردے آپ کے پیروکار نہیں ہونگے اور نہ ہی ان پر کوئی بس چلے گا۔
61 آپ سے پہلے کی ہر بیعت کفر و نفاق ہے[6] اپنی شروط کے مطابق ہونے والی بیعت صحیح ہے۔
62 مہدی شیطان کو قتل کریگا اس آیت :﴿قَالَ فَاِنَّکَ مِنَ الْمُنْظَرِیْن َ٭اِلٰی یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ ﴾سے یہی مراد ہے [7] ایسا نہیں ھوگا، نہ ہی آپ شیطان کو قتل کریں گے۔ یوم معلوم سے مراد قیامت کا دن ہے۔
63 مہدی کے پیروکار دن کے وقت بادلوں میں اڑتے پھریں گے[8] من گھڑت بات ہے اس کی کوئی اصل نہیں۔
64 آپکے پیروکاروں کا نعرہ ہوگا : انتقام حسین [9] آپ کوئی کسی سے بدلہ نہیں لیں گے
65 مہدی بہت زیادہ قتل و غارت کرینگے[10] قتل کے مستحق لوگوں کو ہی قتل کریں گے۔
66 نئے فیصلے لیکر آئے گا؛ عربوں کے خلاف بہت سخت ہوگا [11] ایسا نہیں ہوگا، اور نہ ہی انکے ہاں اسلامی معیار پر عربی اور عجمی میں کوئی فرق ہوگا۔
67 مہدی جب کسی چیز کے سیکھنے کا ارادہ کریں گے تو اللہ تعالی اسے سکھادیں گے [12] ایسا نہیں ہوگا بلکہ باقی لوگوں کی طرح تعلیم حاصل کریں گے۔
[1] النجم الثاقب۳۹۳۔
[2] بحار الأنوار۵۱/۹۴۔
[3] بحار الأنوار۵۱/۱۴۴۔
[4] بحار الأنوار۵۱/۱۳۵۔
[5] بحار الأنوار۵۳/۸۔
[6] یوم الخلاص ص۳۳۴۔
[7] یوم الخلاص ص۳۳۲۔
[8] الغیبۃ للنعماني ۱۸۱۔
[9] یوم الخلاص ص۳۸۲۔
[10] الغیبۃ للنعماني ص۱۵۱۔
[11] یوم الخلاص ص۳۸۲۔
[12] یوم الخلاص ص۳۸۱۔
[13] یوم الخلاص ص ۳۸۱۔
[14] یوم الخلاص ص۳۷۹۔