کتاب: تحفہ شیعیت - صفحہ 209
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ؛ طلحہ بن عبیدا للہ رضی اللہ عنہ ؛ عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ؛ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ؛ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ؛اور حسن بن علی رضی اللہ عنہ شامل ہیں۔ اور مہدی کی احادیث کبار محدثین ِ اہل ِ سنت نے اپنی کتب میں نقل کی ہیں، ان میں امام احمدبن حنبل رحمۃ اللہ علیہ ؛امام ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ ؛ امام ترمذي رحمۃ اللہ علیہ ؛ امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام دار قطنی رحمۃ اللہ علیہ شامل ہیں۔ [1] احادیث مہدی: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک میرے اہل بیت میں سے ایک آدمی عرب کا بادشاہ بن جائے، اس کا نام میرے نام سے ملتا ہوگا، اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام سے ملتا ہوگا ؛ وہ زمین کو ایسے عدل و انصاف سے بھر دے گا، جیسے وہ ظلم و جور سے بھر گئی تھی۔ ‘‘[2] ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مہدی مجھ سے (میری نسل سے )ہی ہوگا؛ اس کی پیشانی فراخ ہوگی، اور ناک بلند ہوگی۔ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے وہ ظلم و زیادتی سے بھری ہوگی۔ [اور وہ سات سال تک حکومت کرے گا‘‘][3] سیّدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے ہی مہدی کے قصہ میں روایت ہے، بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ سو اس کے پاس ایک آدمی آئے گا اور کہے گا : اے مہدی ! مجھے دو ؛ مجھے دو۔ فرمایا : وہ لپیں بھر کر اس کے کپڑے میں ڈالے گا، وہ اس کو اٹھانے کی طاقت نہیں رکھے گا۔ ‘‘[4] مذکورہ بالا احادیث اور ان کے علاوہ امام مہدی کے بارہ میں وہ احادیث جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہیں ؛ جو کہ اہل ِ سنت والجماعت کے عقیدہ کی ترجمانی کرتی ہیں۔ اس لیے کہ اہل ِ سنت و الجماعت اپنا عقیدہ کتاب و سنت سے ہی اخذ کرتے ہیں۔ اس بنا پر جو کچھ قرآن ِکریم میں آیا ہے، یا جو کچھ صحیح سند کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، وہی اہل ِ سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے، جس سے ذرا بھر بھی وہ ادھر ادھر نہیں ہٹتے۔ جیسا کہ ان کی قدیم اور جدید کتب میں صراحت موجود ہے۔
[1] أصول الکافی : ۱/ ۳۹۸ ؛ بصائر الدرجات ص ۲۷۸۔ [2] بصائر الدرجات ص ۲۷۹۔ [3] لوامع الأنوار للعلامۃ الشیخ محمد بن أحمد السفارینی ۲/ ۷۳ -۷۵۔