کتاب: تلاوت قرآن میں قراء کرام کے اسالیب - صفحہ 8
مؤلف پروفیسرڈاکٹرعبدالعزیزبن عبدالفتّاح القاری پرجنہوں نے بہت ہی عمدگی اورشائستگی سے انتہائی علمی اندازمیں ان امورپر سیرحاصل بحث کی اوردلائل وبراہین کے ذریعے جہاں احسن اندازمیں ’’بدع القراء‘‘کا علمی محاکمہ کیاوہاں علم قراء ات کے مختلف موضوعات پرقلم اٹھانے کاحق اداکردیا ۔ جزاہ اللّٰہ بکل کلمۃکتبھا۔ یادرہے کہ جن چندمقامات پرضرورت محسوس ہوئی وہاں علامت (٭) کے ذریعے مترجم کی طرف سے مسئلہ کی نوعیت واضح کردی گئی ہے۔
موصوف1944 ء کے آخرمیں مکہ مکرمہ میں پیداہوئے،ابتدائی تعلیم ریاض میں حاصل کرنے کے بعد1968ء میں مدینہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ ازہرقاہرہ مصرکارخ کیاجہاں سے 1978ء میں ’’فقہ السیاسۃ الشرعیۃ‘‘ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔1980ء میں مدینہ یونیورسٹی میں کلیۃالقرآن الکریم میں بطور عمیدان کی تقرری ہوئی۔مجمع ملک فہدمیں طباعت مصحفِ شریف کمیٹی کے رئیس بھی رہے۔ 1984ء میں مسجدقباکی امامت کاشرف بھی آپ کونصیب ہوا ۔ علوم قرا ت،حدیث اورفقہ میں بہت سے جیدعلماء سے استفادہ کرنے کے بعدان سے اجازات واسانیدحاصل کیں۔اللہ تعالیٰ ان کے علم سے امت اسلامیہ کونفع بخشے ! آمین
زیرنظرکتاب ان کے علمی مقام کامنہ بولتاثبوت ہے ۔مولائے کریم کالاکھ لاکھ شکرہے کہ جس نے بندہ عاجزکواس گراں قدرعلمی تالیف کی خدمت کی توفیق دی ۔اللہ تعالیٰ اس کی تقصیر ولغزشوں سے درگزرفرمائے اورصواب اوردرستگی کودرجہ قبولیت نصیب فرمائے ! آمین۔
میں ازحد شکرگزارہوں اپنے انتہائی مشفق، محسن اور مربیّ استادمکرم جناب قاری محمدابراہیم میرمحمدی صاحب حفظہ اللہ اور محترم المقام قاری صہیب احمد میرمحمدی حفظہ اللہ کاکہ جن کی کاوشوں، محنتوں اور دعاؤں سے اورحوصلہ سے یہ ادنیٰ سی کاوش کے قابل ہوا۔
اللہ تعالیٰ اس کی کمپوزنگ ،پروف ریڈنگ،اورطباعت جیسے مراحل میں تعاون کرنے والے احباب محترم قاری غلام اللہ شارق صاحب،محترم اجمل طورصاحب اورمحترم اورنگزیب