کتاب: تلاوت قرآن میں قراء کرام کے اسالیب - صفحہ 78
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ کھلے اونٹ سے بھی زیادہ تیزی سے نکل جاتا ہے۔ [1] سائب[2] کی روایت ہے کہتے ہیں سعد[3] نے کہا: بھتیجے کیا آپ نے قرآن پڑھا؟ میں نے کہا جی ہاں ، انھوں نے کہا: ترنم کے ساتھ (پڑھو) بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا: ’’قرآن کو ترنم کے ساتھ پڑھو جو اس کو خوبصورت نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں اور اگر تمہیں رونا نہیں آتا تو رونے کی کوشش کرو۔[4] ابن أبی ملیکہ نے روایت کیا ہے عبداللہ بن أبی زید نے کہا: ابو لبابۂ[5] ہمارے پاس
[1] ابن اَبی شیبہ نے اس کو روایت کیا ہے۔ قرطبی نے التذکا ر ص119 میں اس کو اس طرح منسوب کیا ہے اور کہا: ابوالحسن بن بطال نے مذہب شافعی پہ اس سے استدلال کیا ہے اور ابن ابی شیبہ نے جو روایت کیا ہے اس سے اس مسئلہ کا اشکال رفع ہو گیا ہے۔ اور اس کو حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے بھی ابن أبی شیبہ کی طرف منسوب کیا ہے لیکن اس کے الفاظ یہ ہیں ۔ ’’ قرآن سیکھو، اس کو خوبصورت پڑھو اور اس کو آگے پہنچاؤ ‘‘ یہ ابن أبی شیبہ میں ہے اور مشہور حدیث میں جس کو ان کے علاوہ نے بیان کیا ہے ’’ اس کو ترنم کے ساتھ پڑھو‘‘ کے الفاظ ہیں۔ (فتح الباری 9/71) قُلت:… عجیب بات یہ ہے کہ باوجود مصنف (طبع دار سلفیہ بمبی کے مراجع کے) ہمیں نہ تو یہ حدیث ملی جو حافظ ابن حجر نے ذکر کی ہے اور نہ وہ جو قرطبی نے ذکر کی ہے۔ پس ہمیں معلوم نہیں کہ ہندوستان کے ناشرین نے کتاب مکمل کی یا نہیں ؟ (المصنف 10/477 ) اس حدیث کو ابوعبید نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے ’’کتاب اللہ کو سیکھو اور اس کو لازم پکڑو اور میرا خیال ہے آپ نے فرمایا: اس کے ساتھ خوبصورتی حاصل کرواور دوسری مرتبہ انھوں نے بغیر شک کے بیان کیا۔ نسائی نے اس طرح موسی بن علی سے روایت کیا ہے۔ (فضائل قرآن ص76). [2] عبید اللّٰه بن اَبی نھیک (التقریب1/ 457/481). [3] سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور بعض روایات میں سعد بن مالک کا نام ہے اور وہ یہی سعد بن اَبی وقاص ہی ہیں. [4] فضائل القرآن ابن کثیر (ان کی تفسیر کا آخر ص 35،34) اس حدیث کو ابوداؤد نے (2/74) اور ابن ماجہ نے (1/424) سنن میں (تغنّوا بالقرآن ) کے الفاظ کے ساتھ ابورافع عن ابن اَبی ملیکہ عن عبدالرحمن بن سائب کے طریق سے روایت کیا ہے ، اور اسی طرح بیہقی نے شعب الایمان (5/15) میں۔ دیکھئے (مستدرک حاکم 1/569). [5] ابو لبابہ انصاری ان کا نام بشیریا رفاعہ بن عبدالمنذر ہے ۔ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں.