کتاب: تلاوت قرآن میں قراء کرام کے اسالیب - صفحہ 70
قرآن مجیدکو خوبصورت پڑھنے کی سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں میں سے (اور آپ سیدّ القراء ہیں) قرآن کو خوبصورت پڑھنا ہے۔ 1… صحیحین میں ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ کسی شے کی آواز کو اتنی توجہ سے نہیں سنتا جتنی توجہ سے اپنے نبی کی بہترین آواز کو قرآن پڑھتے ہوئے سنتا ہے۔‘‘[1] اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جس قدر اپنے نبی کی خوبصورت آوازِ قرا ت کو توجہ سے سنتا ہے کسی بھی شے کو اس قدر توجہ سے نہیں سنتا کیونکہ انبیاء کی قراءت میں مٹھاس ، کمال خُلق اور مکمل خشیت ہوتی ہے اور یہ چیز آپ کی قراءت میں بدرجہ کمال موجود تھی وگرنہ اللہ تعالیٰ اپنے تمام نیکوں و بد بندوں کی آواز تو سنتا ہے ، جیسا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں بابرکت ہے وہ ذات جس کی سماعت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔[2] اس کی اپنے مومن بندوں کی قراءت کی سماعت بہت عظیم ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَمَا تَکُونُ فِیْ شَأْن وَمَا تَتْلُو مِنْہُ مِن قُرْآنٍ وَلاَ تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٍ إِلاَّ کُنَّا عَلَیْکُمْ شُہُوداً إِذْ تُفِیْضُونَ فِیْہِ﴾ (یونس: 61) ’’اور آپ کسی حال میں ہوں اور جہاں کہیں سے بھی آپ قرآن پڑھتے ہیں اور جو بھی تم عمل کرتے ہو ہمیں سب کی خبر رہتی ہے ۔ جب تم اس کا م میں مشغول ہوتے ہو۔‘‘
[1] متفق علیہ البخاری فی فضائل القرآن: (فتح الباری 9/68) ،مسلم فی صلاۃ المسافرین:حدیث نمبر792. [2] تفسیر ابن کثیر: 8/60 طبعہ دار شعب مصر.