کتاب: تلاوت قرآن میں قراء کرام کے اسالیب - صفحہ 190
مر وی ہے ۔اس کو ابو الفضل رازی [1] نے ابو القاسم الھذلی[2] اور ابو العلا ہمذانی[3] سے روایت کیا ہے ۔ اسی پہ ابن حبش[4] اور الحسین الخبازی[5] کا عمل ہے یہ حمیدا لاعر ج[6] ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[1] عبدالرحمان بن احمد بن حسن بن بندار ابو الفضل رازی عجلی ،کتا ب اللوائح کے مصنف ہیں مکہ میں پیدا ہوئے اور وہیں قیام پذیرہوئے وہاں سے دوسرے علاقوں کا سفر کیا اور یہ 71سال پہ محیط ہے انہوں نے454ہجر ی میں84سال کی عمر میں وفات پائی ۔ ( غایۃ النہایۃ 1/363). [2] یوسف بن علی بنجبارۃ ابو قاسم ہذلی یشکری استا د کبیر کثرت سے علم کے لیے سفر کرنے والے تھے جیساکہ ابن جزری بیا ن فرماتے ہیں تقریبا 390کی حدود میں پیدا ہوئے طلب قراء ت میں بہت سے ممالک کا سفر کیا امت محمدیہ میں قراء ت کے حصول کے لیے ان کی طرح کسی نے سفر نہیں کیا اپنی کتاب ( الکامل) میں لکھتے ہیں میں تقریباً365مشایخ سے سفر مغر ب تک علم حاصل کر چکا تھا۔ ( المختصر )، (معرفۃ القرا ء 1/429)، غایۃ النہا یۃ 2/397). [3] حسن بن احمد بن حسن اما م حافظ استاذ ابو علا ہمذانی عطار ہمذان کے شیخ اور عراقیوں کے امام ہیں جزری فرماتے ہیں حفاظ زمانہ میں سے ایک ہیں ثقہ،دین خیر کبیرالقدر 569ہجر ی میں فوت ہوئے۔ ( معرفۃ القراء 2/542)، ( غایۃ النہا یۃ 1/204). [4] حسین بن محمد بن حبش ابو علی دینوری ابن جزری کہتے ہیں حاذق ضابط متقن امام دانی فرماتے ہیں علم قرا ء ت میں متقد م مشہور بالا تفاق۔ثقہ ، مامون متوفی 373( معرفۃ القرا ء 1/322) ،(غایۃ النھایۃ 1/250). [5] علی بن محمد بن حسن بن محمدابو حسین خبازی جر جانی نزیل نیساپور اور وہاں کے قراء کے شیخ ابن جزری کہتے ہیں امام ثقہ مؤلف محقق ۔ حاکم کہتے ہیں لوگو ں میں سب سے زیادہ قاری حسن اداء کے ماہر اور تلقی میں سب سے زیادہ مجتہد مجھے یہ بات بھی پہنچی کہ ان سے دس ہزار لوگوں نے علم حاصل کیا۔ متوفی نیساپور398 (غا یۃ النہایۃ 1/577)، (الکامل ھذلی نسخہ شیخ عامر309) ،( النشر ابن جزری 2/410). [6] حمید بن قیس ابو صفو ان مکی اعرج ابن جز ری فرماتے ہیں ’’ثقہ ‘‘ مجاہد بن جبر سے قرا ء ت پڑھی اور ان سے تین مرتبہ دور کیا ان سے ابو عمر و بن علا سفیان بن عیینہ ابراہیم بن ابی حیۃ قراء ت نقل کر تے ہیں ان سے امام مالک اور ثوری نے سماعت کیا معمر ان سے احادیث روایت کر تے ہیں متوفی 130ھ، ( معرفۃ القرا ء1/ 97)، (غایۃا لنہایۃ 1/265).