کتاب: تلاوت قرآن میں قراء کرام کے اسالیب - صفحہ 181
نماز جمعہ و عیدین اور وتر میں قراءت: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی نماز کی پہلی رکعت میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی﴾ دوسری میں ﴿قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ ﴾ اور تیسری رکعت میں ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ﴾ پڑھتے تھے۔[1] أم المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ﴾ کے ساتھ تیسری رکعت میں معوذ تین کا بھی ذکر ہے ۔[2] سیدناعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نو سورتوں کو وتروں میں پڑھا کر تے تھے پہلی رکعت میں ﴿أَلْہٰکُمُ التَّکَاثُر﴾، ﴿إِنَّا أَنزَلْنَاہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْر﴾، ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَہَا﴾ دو سری رکعت میں ﴿وَالْعَصْر﴾ اور ﴿إِذَا جَاء نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ﴾ ﴿إِنَّا أَعْطَیْنَاکَ الْکَوْثَر﴾ جبکہ تیسری رکعت میں ﴿ قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُون﴾، ﴿تَبَّتْ یَدَا أَبِیْ لَہَبٍ وَتَبَّ ﴾، ﴿ قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ﴾[3] عید ین اور جمعہ کی نماز میں آپ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی﴾ اور ﴿ ہَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ ﴾ پڑھتے اگر عید اور جمعہ ایک دن میں آجاتے تو بھی آپ انہی سورتوں کی تلاوت فرماتے ۔[4] ایک روایت میں ہے جمعہ کے دن سورہ جمعہ اور ﴿ہَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ﴾ پڑھتے تھے۔ [5] ایک دوسری روایت میں ہے آپ نماز کی پہلی رکعت میں سورہ جمعہ اور دوسری میں
[1] الترمذی ، ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔ (1/326/462حدیث). [2] ایضاً. [3] مسند احمد ( الفتح الربانی 3/304). [4] یعنی جب جمعہ اور عید اکھٹے ہو جائے تووہ ان مذکورہ سورتوں کی تلاوت فرماتے یہ حدیث ابو داؤد نے رویت کی ہے۔ (1/1125،1122،293حدیث). [5] ابوداؤد عن نعمان بن بشیر (1/1123،293) الترمذی (1/533/413).