کتاب: تلاوت قرآن میں قراء کرام کے اسالیب - صفحہ 13
المجوّدین‘‘ رکھا۔[1] اللہ جل جلالہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور ہر محب قرآن کو خدمتِ قرآن اور شرع مستقیم پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور وہ ہمیں ایسا ہدایت یافتہ بنائے جو حق بات کہے اور اس کے مطابق انصاف کرے۔ (آمین ) کتبہ ابو مجاہد ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبدالفتاح القاری المدینۃ المنورۃ ذوالحجۃ ۱۴۱۰ھـ
[1] جس چیز نے مجھے اس کتاب کو نشر کرنے کی طرف راغب کیا وہ شیخ بکر ابوزید کا عمدہ رسالہ (بدع القراء) ہے جس میں انھوں نے معاصرقراء کی بعض بدعات کو بڑے اچھے طریقہ سے بیان کیا ہے پس میں نے ضروری سمجھا کہ اس موضوع کو سنن کے بیان کے ذریعے مکمل کردوں تا کہ قراء اس کی اتباع کر سکیں پس یہ کتاب اس رسالہ کے ساتھ دو حقیقی بہنوں کی طرح ہے جو ایک دوسرے کو مکمل کرنے والی ہیں.