کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 80
بعض احباب کا خیال تھا کہ اہل حدیث حفاظ حدیث کا دوسرا نام ہے، یہ مکتب فکر نہیں۔ اس کے متعلق کچھ مختصر اشارات زیر طبع مضامین میں آگئے ہیں۔ اس موضوع پر ایک مبسوط مضمون لکھنے کا خیال ہے۔ ((أرجو من الله التوفيق)) مولانا محمد حنیف یزدانی کی نظر سے غالباًیہ مضامین گزرے، انھوں نے ان کی طباعت کا ارادہ فرمایا ہے، میں نے انھیں اجازت دے دی ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں اعمال خیر کی توفیق مرحمت فرمائے۔ ناظرین سے گزارش ہے اگر وہ ان پریشان خیالات کو پسند فرمائیں تو حضرت الاستاذ المحترم المحدث الکبیر حافظ عبدالمنان صاحب وزیر آبادی رحمۃ اللہ کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں، ان کی مبارک تربیت ہی دراصل توحید و سنت کے ساتھ محبت اور مسلک سلف کے ساتھ تعلق کی حقیقی محرک ہے۔ ((اللهم اغفر له وارحمه واجعل جنة الفردوس مأواه واجعله من ورثة جنة النعيم)) محمد اسماعیل مدرس و خطیب جامع اہل حدیث۔ چاہ شاہاں۔ گوجرانوالہ 26مارچ 1966ء، 3، ذیقعدہ 1385ھ