کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 74
اسلوب تحقیق: 1۔ آیات کی نشاندہی 2۔ احادیث وآثار کی تحقیق وتخریج۔ 3۔ عربی وفارسی عبارات کا اصل مصادر ومراجع سے تقابل واصلاح۔ 4۔ عربی وفارسی اشعار کا ترجمہ۔ 5۔ حتی الوسع مقالات ومضامین کا اصلی مآخذ سے مقارنہ وموازنہ۔ 6۔ بعض مقامات پر مختصر حواشی وتعلیقات۔ اظہار تشکر: ہم سب سے پہلے اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں جس کی توفیق سے ہمیں ان نگارشات کو منظر عام پر لانے کی سعادت حاصل ہوئی، اور بعدا زاں ان تمام احباب واخوان کے ممنون ہیں جنھوں نے ہمارے ساتھ ان مقالات کی تکمیل وطباعت کے لیے کسی طرح کا تعاون کیا، بالخصوص حضرت سلفی رحمہ اللہ کے حفید محترم حافظ اسعد محمود سلفی حفظہ اللہ ہمارے شکریے کے سزاوار ہیں، جن کے تعاون سے اس کتاب کا یہ محقق اڈیشن قارئین کرام کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ جزاہ اللہ خیراً ((وصلي الله علي خير خلقه وسلم وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ، وَ مَنْ تَبِعَهُمْ بِإِحْسَانٍ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ)) حافظ شاہدمحمود 27 /رجب 1437ھ۔ 5/مئی 2016ء 0321-6466422 Hasanshahid85@hotmail.com