کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 70
4۔ ترک ِتقلید اور اہل ِ حدیث:
اس مضمون میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ ترک ِتقلید اور اہلحدیث، نیز اہلحدیث اور غیر مقلد میں ترادف نہیں اور شخص جو ایسا سمجھتاہے وہ فقہی مذاہب اور جمود وتقلید کے تاریخی پس منظر سے نابلد ہے۔ مضمون کے آخر میں بعض ایسے لوگوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے جنھیں غیر مقلد کہنا تودرست ہے، لیکن وہ لوگ اہلحدیث کہلانے کے قطعاً حقدار نہیں۔
یہ مضمون پہلی بار ہفت روزہ”الاعتصام“لاہور(2۔ 9۔ 16/جولائی 1965ء) میں تین اقساط میں شائع ہوا۔
5۔ مسئلہ تقلیدپرتحقیقی نظر:
مئی 1965ء کے ”فاران“کراچی میں مولانا محمد تقی عثمانی صاحب نے مروجہ تقلید کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا تھا، حضرت العلام مولانا سلفی رحمہ اللہ نے ان کا جائزہ لیتے ہوئے زیر نظر مضمون لکھا، جس میں مسئلہ تقلید کے تمام گوشوں کاتفصیلی جائزہ لیا اور مولانا تقی عثمانی صاحب کے استدلالات کی خامیاں بیان فرمائیں۔
6۔ اہلحدیث کی اقتدا:
آل بریلی کے آرگن ماہانہ”رضوان“لاہور(28/مارچ 1951ء) کے نماز نمبر میں بعض اختلافی مسائل کے تذکرے میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ اہلحدیث حضرات کے پیچھے نماز پڑھنی درست نہیں اور اس کے ساتھ ہی بعض مسائل کی غلط توجیہ اور چند قدیم اتہامات کا بھی اعادہ کیا گیا تو حضرت سلفی رحمہ اللہ نے ان الزامات کے جواب میں مذکورہ بالا عنوان سے یہ گراں قدر مقالہ لکھا، جو ہفت روزہ ”الاعتصام“ لاہور(جلد:2، شمارہ، 32تاشمارہ :37) میں چھے اقساط میں شائع ہوا۔
یہ مقالہ حضرت سلفی رحمہ اللہ کی فقہی مسائل میں ژرف نگاہی اور دقت نظر کی روشن دلیل