کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 69
1۔ تحریکِ اہلحدیث کا مدوجزر:
اس مضمون میں مسلکِ اہلحدیث کی ابتدا مختلف فرقوں کا رویہ، سلفی نقطۂ نظر کی نمایاں خوبیاں، اہل الرائے کی غلط تاویلات، قیاس وتفقہ کے نتیجے میں ان گروہوں کے عیوب ونقائص، اہلحدیث کے مضبوط موقف اور نقطۂ نگاہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس ضمن میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کی خدمات کا بھی بالتفصیل تذکرہ کیا گیا ہے۔
یہ مضمون پہلی بار ہفت روزہ”الاعتصام“لاہور(24نومبر 1961ءجلد:13، شمارہ:17تا 9 فروری 1962، جلد:13، شمارہ:28) میں بارہ اقساط میں شائع ہوا۔ نیز یہ مضمون انڈیا سے(88) صفحات پر کتابی شکل میں 1991ء کو شائع ہوا اور اس کی اہمیت کےپیش نظر ہندوستان کے بعض مدارس اہلحدیث نے اسے اپنے نصاب میں بھی شامل کیا۔
2۔ تحریک اہلحدیث کا تاریخی موقف اور خدمات:
اس مضمون میں تحریک اہلحدیث کے مقاصد، دیگر فرقوں کے مناہج میں موجود نقائص، ائمہ حدیث کی خدمات جلیلہ اور برصغیر میں علمائے اہلحدیث کی مساعی جمیلہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ مضمون ہفت روزہ”الاعتصام “لاہور(9/اگست، 1949ھ) کے پہلے شمارے میں حضرت سلفی رحمہ اللہ کا پہلا مضمون تھا جو شائع ہوا۔ پھراس کے بعد بھی ہفت روزہ”الاعتصام“ کے مختلف شماروں(12/اکتوبر 1956، 20/اکتوبر 1961ء) میں یہی مضمون شائع ہوتا رہا۔
3۔ برصغیر پاک وہند میں اہل توحید کی سرگرمیاں:
برصغیر میں شرک وبدعت کی مختصر رواداد اور اس کے مقابلے میں خانوادۂ ولی اللّٰہی کی جدوجہد کا تذکرہ اس مضمون میں شامل ہے۔
یہ مضمون پہلی بار ہفت روزہ”الاعتصام“ لاہور(11۔ 18/اکتوبر 1963ء) میں دو قسطوں میں شائع ہوا۔