کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 503
سوالات
1۔ مسلک اہلحدیث کی (بحیثیت فقہی مذہب) تعریف کیا ہے؟مختصر اور جامع الفاظ میں تحریر فرمائیے۔
2۔ مسلک اہلحدیث کی ”اصول فقہ“ کی کتاب کونسی ہے؟ کتاب کانام اور مصنف کا نام تحریر فرمائیے۔
3۔ اہل حدیث کے اصول فقہ کو نسے ہیں؟
4۔ مذہب اہلحدیث کے مجتہدین کون سے ہیں، جن کی فقہ الحدیث میں جامع تصا نیف موجو دہوں؟
5۔ مذہب اہلحدیث میں مجتہدین کے کتنے اقسام ہیں اور ہر قسم کے لیے کون سے اوصاف ضروری و لازمی ہیں؟
6۔ مذہب اہلحدیث میں مفتی کے لیے کیا شرائط ہیں؟کیا مجتہد ہونا ضروری ہے؟
7۔ ہندو پاکستان میں ایسے کتنے علماء موجود ہیں۔ جن کو مسلک اہلحدیث کا مجتہد مانا جاتا ہو؟ نام اور پتا تحریر فرمائیں۔
8۔ کیا مسلک اہلحدیث کی فقہ مدون اور مرتب صورت میں موجود ہوہے؟اگر ہے تو اس فقہ کی تدوین کن حضرات نے کی اور کب ہوئی؟ فقہ اہل حدیث کی کوئی جامع کتاب موجود ہو تو اس کا نام اور مصنف کا نام تحریر فرمائیں۔
9۔ کیا ایسی مرتب اور مدون فقہ اہل حدیث پر ہمیشہ عمل کرتے رہنا عامی کے لیے حنفی شافعی بنے رہنے کے تو مترادف نہیں ہے؟ایسے مقلد اور حنفی شافعی میں کیا فرق ہے؟