کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 357
٭ امام نووی صحیح مسلم کے باب المساقات کی شرح میں فرماتے ہیں: (( وبہ قال مالک والثوری والشافعی و أحمد و جمیع فقہاء المحدثین)) (2/14) ٭ اس صفحہ میں مرقوم ہے: (( وقال ابن أبی لیلی و أبو یوسف و محمد و سائر الکوفیین و فقہاء المحدثین و أحمد و ابن خزیمۃ )) (2/14) ”مساقات اور مزرعہ کے جواز کا فتوی دیا ہے مالک ثوری لیث شافعی احمد اور تمام فقہاء محدثین رحمہم اللہ نے اسی طرح مزارعۃ کے جواز کا فتوی دیا ابن ابی لیلی ابویوسف محمد اور تمام علماء کوفہ اور فقہاء محدثین اور احمد اور ابن خزیمہ نے“ ٭ ابواب شفعہ میں امام نووی نے فرمایا ((و قال الحكم والثوري و أبوعبيدة و طائفة من أهل الحديث ليس له الأخذ ()(2/32) ”مندرجہ ذکر علماء اور اہل حدیث کا خیال ہے کہ ہمسایہ کو شفعہ کا حق حاصل نہیں “ ٭ پڑوسی کی دیوار پر لکڑی رکھنے کے متعلق فرمایا: ((والثاني الإيجاب و به قال أحمد و أبو ثور و أصحاب الحديث)) (مسلم:1/32) ”احمد، ابوثور اور اصحاب الحدیث کا خیال ہے کہ ہمسایہ کو دیوار پر لکڑی کی اجازت ضروری ہے “ ان تمام مواقع میں اہل حدیث کا تذکرہ مکتب فکر کے طور پر فرمایا گیا ہے۔ ٭ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تیمم کے تذکرہ میں فرمایا وجہ اور کفین پر تیمم کے لیے ایک ضرب جواز کی طرف ذیل کے کے آئمہ گئے ہیں