کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 352
((كان رضي الله عنه يقول أهل الحديث في كل زمان كالصحابة في زمانهم وإذا رأيت صاحب حديث فكاني رأيت أحدا من أصحاب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم وكان يقول إياكم والأخذ بالحديث الذين جاء كم من العراق لا بعد التفتيش)) (ص: 57)
’’امام شافعی فرماتے تھے کہ۔ اہل حدیث ہر دور میں صحابہ کرام کی طرح ہیں۔ جب میں کسی اہل حدیث کو دیکھتا ہوں میں سمجھتا ہوں۔ میں نے صحابی کو دیکھا اور فرماتے اہل عراق کی حدیث تفتیش کے بغیر مت قبول کرو۔ ‘‘
٭ ابو بکر بن عیاش نے فرمایا:
((أهل الحديث في أهل الإسلام كالإسلام في سائر الأديان)) (ص: 56)
’’اہل حدیث اسلامی فرقوں میں اس طرح ہیں جیسے اسلام باقی دینوں میں۔ ‘‘
٭ ابو العباس بن شریح فرماتے تھے:
((أهل الحديث أعظم درجة من الفقهاء)) ( ص: 54)
’’اہل حدیث کا درجہ فقہاء سے اونچا ہے۔ ‘‘
٭ امام ابو منصور عبد القادر بن طاہر بغدادی کی مختلف مذاہب اور فرقوں کے متعلق بڑی جامع کتاب ہے، اہل سنت کے مختلف مسالک کا ذکر فرماتے ہیں:
((والصنف الثاني مهم أيمة الفقه من ذريقي الراوي والحديث من الذين اعتقدوا في أصول الدين مذاهب الصفاتية في الله وصفاته الأزلية )) (الفرق بين الفرقص: 300)
”دوسری قسم فقہاء کی ہے جن میں اہل الرای اور اہل حدیث دونوں شامل ہیں۔ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات ازلیہ کو بلا تاویل مانتے ہیں اور تشبیہ اور تعطیل