کتاب: تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 348
مشاجرات صحابہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت اور مظلومیت کا ذکر فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت میں صحابہ سے کوئی شریک نہ تھا:
((ولم یکن فیهم واحد من الصحابة کما صرح به غیر واحد من اهل الحدیث)) (ص 442 طبع ہند)
”حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت میں صحابہ سے کوئی شریک نہ تھا۔ اہل حدیث اس کی تصریح فرمائی ہے“
یہاں اہل حدیث کے تاریخی موقف کی وضاحت فرمائی ہے۔ ان کی نقل ارجال تاریخ مشاجرات صحابہ میں قطعیت کی حد تک پہنچ چکی ہے۔
٭ علامہ عبدالعزیز بن احمد محمد بخاری(481ھ)مولف کتاب التحقیق شرح حسامی نے عبادلہ کی تعیین میں عبداللہ بن مسعود کا ذکر فرمایا۔ اس کے بعد فرماتے ہیں:
(( وعند المحدثین عبداللہ بن الزبیر مقام عبداللہ بن مسعود)) (ص163 طبع ہند)
”یہاں فقہاء کے بالمقابل محدثین کا ذکر فرمایا ہے جس کا مطلب واضح ہے کہ رجال کی تعیین میں ان کایک مقام ہے اور اپنی مستقل رائے۔ “
٭ پیغمبر کے لیے اجتہاد کی اجازت کا ذکر فرماتے ہوئے شارح بزدوی کی طرح کتاب التحقیق کے مولف بھی فرماتے ہیں:
((ہو منقول عن ابی یوسف من اصحابنا وہو مذہب مالک والشافعی وعامۃ اہل الحدیث))
(کتاب التحقیق ص:200)
”امام ابو یوسف، مالک، شافعی اور عام اہل حدیث کا یہی خیال ہے کہ پیغمبر اپنے اجتہاد پر اگر ضرورت ہو تو عمل کر سکتا ہے“
مورخین اور متکلمین کی رائے:
ابن خلدون اپنے وقت کے نقاد مؤرخ ہیں جنہوں نے فن تاریخ کو قصص وحکایات